چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

سیاسی گرفتاریاں، فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی خدمت گار بن گئی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے سیاسی گرفتاریوں میں اضافہ مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کے خلاف ایک حقیقی جرم ہے جو صرف اسرائیلی دشمن اور اس کی پالیسیوں کی خدمت کرنا ہے۔

اتھارٹی کی کرپشن کی وجہ سے فلسطینیوں کی مدد سے قاصر ہیں:سویڈن

سویڈن کی وزیر خارجہ اینا لنڈے نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی کے اثرات فلسطینیوں کی امداد پر پڑیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی کرپشن کی وجہ سے فلسطینیوں کی مدد سے قاصر ہیں۔

’ایکسپو دبئی2020‘ میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت قومی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی "ایکسپو دبئی 2020" میں جس میں ایک اسرائیلی وفد حصہ لے رہا ہے ، شرکت کرنا ایک "قومی اور اخلاقی جرم" ہے۔

’بی ڈی ایس‘ کا فلسطینی اتھارٹی سے ’ایکسپو2020‘ میں شرکت پراستفسار

قومی کمیٹی برائے اسرائیلی بائیکاٹ اور اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے سرگرم عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ نے کہا ہے کہ ’دبئی ایکسپو‘ میں کسی فلسطینی یا سرکاری اور نجی عرب شخصیت کی طرف سے شرکت فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ او استبدادی طرز عمل کی حمایت اور اس کی حوصلہ افزائی تصور کی جائے گی کیونکہ پہلی بار اس کانفرنس میں قابض صہیونی ریاست کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔

’واضح سیاسی پروگرام پراتفاق رائے کے بغیر انتخابات کا ڈھونگ قبول نہیں‘

اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ملک میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق سامنے آنے والی تجویز مسترد کردی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے ہے واضح سیاسی پروگرام پر اتفاق رائے کے بغیر انتخابات کا ڈھونگ قبول نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اپنی ہی قوم کے خلاف مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کاعالمی عدالت سے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست اوریہودی آباد کاروں کے جرائم کی تحقیقات میں تیزی لائے۔

’وحشی جلاد مجھے ہوش کھو دینے تک مارتے رہے‘

اسلامی جہاد کے رہ نما اور سابق اسیر ماہر الاخرس نے فلسطینی اتھارٹی کی قید سے رہائی کےبعد اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

امریکی ۔ اسرائیلی حکام کی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعاون میں توسیع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قائم مقام انچارج مائیک رٹنی کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکا، اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف

عرب اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے صہیونی ریاست، امریکا اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف کیا ہے۔