چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

کیا فلسطینی اتھارٹی نے ابو عاقلہ کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھایا؟

فلسطین کے ایک ماہر قانون نے کہا ہے فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید صحافی شیرین ابو عاقلہ کے کیس کے حوالے سے جو کچھ کیا وہ تسلی بخش نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے عالمی فوج داری عدالت میں ابو عاقلہ کے قتل کی صرف رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں نہیں اٹھایا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کی ایمبولینس پراسرائیلی حملے کی مذمت

فلسطینی وزارت صحت نے قابض فوج کی طرف سے رام اللہ میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے 1500 سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کی مذمت

فلسطینی اتحاد برائے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق "عدالہ" نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی وزراء کونسل کی جانب سے سیکیورٹی سروسز کے 1500 ارکان کی تقرری کی منظوری کی مذمت کی۔

بیٹے کی سیاسی بنیاد پر گرفتاری پر ماں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بلا جواز اور سیاسی بنیادوں پر تحویل میں لیے جانے پر ایک فلسطینی شہری کی ماں نے بیٹے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی یوکرین میں پھنسے فلسطینی طلبا کو نکالنے میں ناکام

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یوکرین سے سلواکیہ جانے والے فلسطینی طلباء 7 روزہ روسی حملے کے پس منظر میں یوکرین چھوڑنے کے بعد ایک شاپنگ سینٹر میں زمین پر سو رہے ہیں۔

’اسرائیل بین الاقوامی بحران کا فائدہ اٹھا کر جرائم کا ارتکاب کررہا ہے‘

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے خبردارکیا ہے کہ "اسرائیل موجودہ بین الاقوامی بحران کے استحصال کے خلاف، فلسطینی عوام اوران کے حقوق کے خلاف جرائم میں اضافے کے ساتھ ساتھ امن کے مواقع ضائع کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق دبانے کی سازش کررہا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے ناصرہ قدوہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا

فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین نیشنل فورم کے سربراہ ناصر قدوہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا۔ دوسری طرف القدس پریس کے مطابق القدوہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے میرے عہدوں اور فیصلوں کی وجہ سے میرا سفارتی پاسپورٹ واپس لے لیا ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام سے میرے فیصلوں اور اصولوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

فلسطینی اتھارٹی پی ایل او کواسرائیل کا آلہ کار بنانا چاہتی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطین کی سیاسی، عوامی اور سول قوتوں کی طرف سے ریاستی اداروں کے حوالے سے صدر محمود عباس کے حالیہ صدارتی فرمان کو مسترد کرنے اور ان کے موقف کی مذمت کا خیر مقدم کیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ سیاسی قوتوں کی طرف سے جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر صدر عباس کو اپنا فرمان واپس لینا پڑا۔

فلسطینی اتھارٹی کا سفارتی عملے کے اہل خانہ کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی نے یوکرین میں موجود سفارت کاروں اور ان کے شہریوں کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ "فوری طور پر" وہاں سے نکل جائیں۔

فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کی آمرانہ روش ناقابل قبول ہے: عزیز دویک

فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر عزیز دویک نے تنظیم کی مرکزی کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی قیادت کی جانب سے آمرانہ فیصلوں اور دیگر سیاسی قوتوں کو اہم فیصلوں میں نظرانداز کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔