پنج شنبه 08/می/2025

غزہ

غزہ پر جارحیت اور اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی سنٹر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری اور غزہ پر 2014ء میں کی جانے والی جارحیت کی تحقیقات کرنی چاہئیے ہیں۔

سنابل العودہ تنظیم، غزہ کے نادار افراد کے لئے مسیحا کا کردار

معتدل مگر مزیدار پکوان اور ملازمین کے چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ سنابل العودہ چیریٹی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غزہ کے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اتھارٹی غزہ کے مریضوں کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرے: ایچ آر ڈبلیو

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں زبوں حالی کے شکار فلسطینی مریضوں کے حوالے سے اپنی سیاسی اور قومی ذمہ داریاں پوری کرے۔

غزہ کے محصورین سے یکجہتی کے لیے غرب اردن میں مظاہروں پر پابندی

فلسطینی اتھارٹی نے آج بدھ کے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عاید کر دی ہے۔

غزہ میں مراکش کے تعاون سے فیلڈ اسپتال قائم کردیا گیا:تصاویر

مراکش کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملٹری فیلڈ اسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کا کنٹرول مراکشی حکام کے پاس ہوگا تاہم اس میں مقامی فلسطینی انتظامیہ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

غزہ پر پابندیوں کے خلاف رام اللہ میں ہزاروں افراد کا جلوس

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے خلاف اور محاصرہ ختم کرانے کے فوری مطالبے کے حق میں غرب اردن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

مراکش کی جانب سے بھیجا فیلڈ اسپتال اور طبی عملہ غزہ پہنچ گیا

افریقی ملک مراکش کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں زخمیوں کے علاج کے لیے بھیجا فیلڈ اسپتال اورطبی عملہ غزہ پہنچ گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم، بدھ کو جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف گذشتہ ہفتے پیش کی گئی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آئندہ بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔

سنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں غزہ سے یکجہتی کے لیے مظاہرے

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں بھی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی پٹی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔

برطانیہ کاغزہ میں نہتےفلسطینیوں کےقتل عام کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ

برطانوی وزیرخارجہ بوریس جونسن نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے 120 سے زاید فلسطینی مظاہرین کے صہیونی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام کی آزدانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔