پنج شنبه 08/می/2025

غزہ

فلسطینیوں کے کاغذی جہاز اڑانے کو جنگی جرم قرار دینے کی اسرائیلی کوشش

صہیونی ریاست غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کے نئے مزاحمتی اسلوب ’کاغذی‘ جہازوں کو’مہلک ہتھیار‘ قرار دیتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دینے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کی رصدگاہ پر اسرائیلی بمباری

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں القرارہ کے مقام پر فلسطینی مجاھدین کی قائم کردہ ایک رصد گاہ پر جنگی طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

غزہ ایک اور جنگ کے دھانے پر کھڑا ہے: یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ جنگ کے دھانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے غزہ میں حق واپسی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

فلسطینیوں کی ہمدرد برطانوی نوجوان امداد کارکن ’لبابہ‘ سے ملیے!

دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی قوم سے ہمدردی کا جذبہ رکھنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ فلسطینیوں کے لیے بے لوث خدمات انجام دینے والوں میں ایک نام برطانوی دوشیزہ ’لبابہ‘ کا بھی ہے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں تین مقامات پر فضائی حملے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سوموار کو علی الصباح تین مقامات پر فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل قابض حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پرراکٹ حملے کیے گئےہیں۔

اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں ایک فلسطینی کی کار کو نشانہ بنایا

اسرائیلی ڈرون نے اتوار کے روز مشرقی غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مشرقی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے دو فلسطینی زخمی

اسرائیلی ڈرون کی جانب سے البریج مہاجر کیمپ کے قریب غزہ سرحد پر موجود فلسطینی نوجوانوں پر میزائل حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ سرحد پار کرنے والا فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے سے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

غزہ کے فلسطینی نوجوان اسرائیلی ڈرون کے نشانے پر

اسرائیل کے ایک ڈرون نے وسطی غزہ کے البریج مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے پتنگ باز نوجوانوں پر میزائل داغ دیا۔ یہ نوجوان آگ میں لپٹی پتنگیں اسرائیلی فوجی املاک پر پھینک کر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ سرحد پر واقع فلسطینی پوسٹ پر فائرنگ

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح کے قریب واقع ایک فلسطینی مزاحمتی پوسٹ پر فائرنگ کھول دی۔