چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ

قطر کا غزہ پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی کا معاہدہ

فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی تعمیر نو کے لیے قطری کمیٹی کے چیئرمین سفیر محمد العمادی نے غزہ الیکٹریسیٹی جنریشن کمپنی اور غزہ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

غزہ میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے: یو این

اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ اپنے معاملات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے حماس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

غزہ میں مختلف اداروں کے درجنوں بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی مذمت

کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی سول سوسائٹی کے دفاع کے اتحاد نے غزہ کی پٹی کے گورنریوں میں بعض عوامی فلسطینی بینکوں کے من مانی پر مبنی اقدامات اور فیصلوں کی مذمت کی جن میں ’این جی اوز‘ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے درجنوں بینک اکاؤنٹس کو بند اور منجمد کر دیا گیا ہے۔

معرکہ ’سیف القدس‘ نےدشمن کے خلاف بڑی جنگ کی راہ ہموار کی: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اورپوری مسلمہ ’فیصلہ کن جنگ‘ کے دھانے پر ہیں۔

غزہ کو امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین کی تین لاکھ خوراکوں کی فراہمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ امریکی فائزر ویکسین کی 300،000 خوراکیں غزہ کی پٹی کو بھیجی گئی ہیں۔ یہ خوراکیں حکومت کی جانب سے فائزر کی خریدی گئی مقدار کے ایک حصے کے طور پر غزہ کو بھیجی گئی ہیں۔

اسرائیل کا غزہ کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پرانہیں حراست میں لے لیا گیا۔

قطر نے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کا عمل آئندہ سال تک ملتوی کردیا

فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کے میئر یحیی السراج نے کل ہفتے کو کہا ہے کہ قطری کمیٹی برائے غزہ کی تعمیر نو تعمیر نو کا عمل آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کا عمل آئندہ سال 2022ء کے آغاز میں شروع کیا جائے گا۔

مصری حکام نے ایک بار پھر رفح کراسنگ بند کر دی

غزہ کی وزارت داخلہ کے مطابق مصر کی انتظامیہ نے رفح کراسنگ کی بندش کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

غزہ سرحد پر فلسطینیوں کی فائرنگ سے زخمی اسرائیلی فوجی کی شناخت

اسرائیلی نشانچی فوجی جو ہفتے کے روز غزہ کی سرحد پر زخمی ہوا تھا کی شناخت 21 سالہ سٹاف سارجنٹ بریل شمویلی کے نام سے کی گئی ہے جو بیر یاکوف کی یہودی بستی کا رہائشی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے اطراف میں نفری بڑھا دی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔