پنج شنبه 08/می/2025

غزہ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید، 220 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پندرہ سالہ بچہ شہید اور دو سو سے زاید مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے ’سفینہ حریت 2‘ کے گرفتار 7 کارکن رہا کر دیے

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیے گئے سات فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے۔

غزہ پر پابندیوں میں اضافہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی منظوری کے بعد غزہ کی پٹی پر نئی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ میں پر امن مظاہرین پر اسرائیلی حملہ، ایک فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر 30 مارچ کے بعد کل 15 ویں جمعہ کو بھی حق واپسی کے لیے مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ دوسری جان قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی ریلی پر فائرنگ،134 خواتین زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر کل منگل کے روز ہزاروں خواتین نے اسرائیل کے خلاف ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی خواتین کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 134 خواتین زخمی ہوگئیں۔

غزہ: فلسطینیوں کے آتش گیر جہازوں سے اسرائیل کو 25 لاکھ ڈالر کا نقصان

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشر ہونے والے ریڈ ’کے اے این‘ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی طرف سے یہودی کالونیوں کی طرف پھینکے جانے والے آتش گیر کاغذی جہازوں کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

غزہ کے 19 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 43 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

غزہ: مکان میں پراسرار دھماکے سے دو فلسطینی جاں بحق، 8 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر ہفتے کے ایک گھرمیں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور کم سے کم آٹھ زخمی ہوگئے۔

کویت کے مالی تعاون سے غزہ میں چلڈرن اسپتال کے قیام کا فیصلہ

کویت کی حکومت نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک چلڈرن اسپتال کے قیام میں مالی معاونت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فلسطینی حکومت اور کویت کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کی امریکیوں سے ملاقاتیں، غزہ اور لبنان پر بات چیت

اسرائیل کے توانائی کے وزیر یوفال اشٹائنٹیس کی قیادت میں اسرائیل کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کے شورش زدہ علاقے غزہ کی پٹی اور لبنان کے گیس کے تنازع پر بات چیت کی گئی۔