جمعه 09/می/2025

غزہ

تحریک ’حق واپسی‘ کے شہداء کی تعداد 176 ہوگئی، 18 ہزار زخمی

فلسطین میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔

عالمی بنک کی غزہ میں یوتھ ویلفیئر کے لیے 17 ملین ڈالر کی امداد

عالمی بنک کی طرف سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود بالخصوص نوجوانوں کی بحالی کے لیے 17 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔

غزہ کے بارے صہیونی عقل کے اندھے کیا سوچتے ہیں؟

صہیونی لیڈروں کو یہ بات تو اچھی طرح معلوم ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری بحران کا واحد ، پہلا اور آخری حل وہاں پر مسلط کی گئی پابندیوں کو ختم کرنا، غزہ کا محاصرہ اٹھانا دو ملین آبادی کی گردن پر رکھا پاؤں ہٹانا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی جام شہادت نوش کرگیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 14 مئی کو ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی کئی ہفتے موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

غزہ سے مکمل اور دیر پا جنگ بندی چاہتے ہیں: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مکمل اور دیر پا جنگ بندی چاہتی ہے۔کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے متعدد تجاویز روبہ عمل ہیں تاہم فی الحال انہیں منظرعام پر نہیں لایا جاسکتا۔نیتن یاھو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر فوجی کارروائی میں حماس کو بھاری قیمت اٹھانا پڑتی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 150 مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچی، اس کی حاملہ ماں اور ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا تھا۔

غزہ میں خصوصی آپریشن کے لیے اسرائیلی فوج کی نئی یونٹ قائم

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خصوصی عسکری کارروائیوں کے لیے نئی لڑاکا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب تین معاونین کے ہمراہ غزہ کی پٹی پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلا ڈینوف ہفتے کے روز یو این کے تین سینیر عہدیداروں کے ہمراہ غزہ پہنچ گئے ہیں۔

غزہ میں تین شہداء کے جنازے، لاکھوں عوام آخری دیدار کے لیے امڈ آئے!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو کل ہفتے کو سپرد خاک کردیا گیا۔

’کرم ابو سالم‘ گذرگاہ کی بندش، غزہ حساس اور خطرناک مرحلے میں داخل

فلسطین کی تاجر ایسوسی ایشن نے غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’کرم ابو سالم‘ گذرگاہ کی بندش کے باعث غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غزہ میں 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد تین ہوگئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔