پنج شنبه 08/می/2025

غزہ

غزہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید 210 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر تحریک حق واپسی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دو سو سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل دشمن ریاست، کوئی سیاسی سمجھوتا نہیں کریں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور دشمن ریاست ہے جس کے ساتھ کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

غزہ:ایک لاکھ شیکل گم شدہ رقم اس کے مالک کے حوالے!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بلدیہ کو ایک لاکھ شیکل کی رقم ملی، جسے بلدیہ کے حکام نے پوری دیانت داری، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ اس کے مالک کو تلاش کر کے اس کے حوالے کردی۔

امریکی امداد کی بندش سے ایک ملین فلسطینی غذائی قلت کا شکار : الخضری

فلسطین کی قومی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کے چیئرمین اوررکن پارلیمنٹ جمال الخضری نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کی امداد کی بندش سے غزہ میں ایک ملین فلسطینی غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی فضائیہ نے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔

54 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو خطرے میں ڈالنے کا کوئی حق نہیں: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح وبہبود کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ نے کہا ہے کہ دنیا کی کسی طاقت کو 54 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے مستقبل سے کھیلنے اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا کوئی حق نہیں۔

غزہ میں مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ، سیکڑوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کو ہفتہ وار ’حق واپسی‘ مظاہرے کیے گئے۔ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے ان مظاہروں میں حصہ لیا

’علی شاھین‘ حق واپسی مارچ کا عبرانی ترجمان!

’جب میں نے اسے غزہ کی سرحد پر ہاتھوں میں لاؤڈ اسپیکر اٹھائے عبرانی زبان میں نعرے لگاتے دیکھا مگر مجھے لگا کہ کوئی دشمن ہماری صفوں میں گھس آیا ہے مگر اس کے جذبات واحساسات کی تحقیق کے بعد پتا چلا کہ وہ علی شاھین ہے جو تحریک حق واپسی کی عبرانی زبان میں کوریج کر رہا ہے‘۔

محصورین غزہ کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کا منفی پروپیگنڈہ!

تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے ابلاغی حلقوں کی طرف سے ان دنوں یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ صدر عباس اور رام اللہ اتھارٹی نے غزہ کے عوام پر کسی قسم کی پابندیاں مسلط نہیں کی ہیں بلکہ صدر عباس فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی کل بجٹ کا نصف غزہ کی پٹی پر صرف کررہے ہیں۔

غزہ کا ایک اور شیرخوار اتھارٹی کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ گیا!

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کے عوام پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے نتیجے میں شیر خوار بچوں سے ان کے علاج کے سرکاری مالی وظائف بھی چھین لیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔