شنبه 10/می/2025

غزہ

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، اسرائیلی فائرنگ سے 100 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے علاقے کہ بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

یہودیوں کا مذہبی تہوار، غزہ اور غرب اردن سیل کر دیے گئے!

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی سرحد سیل کرتے ہوئے شہروں میں فوج کی نفری بڑھا دی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بم باری سے دو فلسطینی شہید

غزہ میں ہنگامی امداد کے کارکنان نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک گروپ کو حملے کا نشانہ جو مشتبہ طور پر سرحدی باڑ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

غزہ میں پناہ گزینوں کوبچانے کے لیے20 لاکھ ڈالر کی رقم جاری

اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی امور نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی زندگی بچانے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی رقم صرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محمود عباس غزہ پر عاید پابندیاں فوری ختم کریں: جمہوری محاذ

فلسطینی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قطری سفیر کی غزہ آمد، حماس کی قیادت سے ملاقات

فلسطین کے لیے قطر کے مندوب اور رام اللہ میں سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت سے ملاقات کی۔

کئی سال قبل زخمی ہونے والا حماس کارکن جام شہادت نوش کرگیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک کمانڈر کئی سال تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے باعث طبی خدمات بند کرنے کا انتباہ کیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی ڈرون حملہ، فائرنگ، صحافی سمیت متعدد فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کے مختلف واقعات میں ایک صحافی سمیت متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کا اسماعیل ھنیہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام

اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ کے مطابق اسرائیلی ریاست کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے خلاف دوسری شکایت کی گئی ہے