شنبه 10/می/2025

غزہ

رات کے فلسطینیوں کے مظاہروں سےصہیونی فوج مشکل میں پھنس گئی

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے کہا ہے کہ فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے رات کے اوقات میں ہونے والے مظاہروں سے صہیونی فوج پریشان ہے اور ان مظاہروں سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 20 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہد کردیا۔ فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

محمود عباس غزہ کے عوام کے خلاف نئی حماقت سے باز رہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صدر محمود عباس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کےخلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں۔ صدر عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی کوئی بھی حماقت سنگین نتائج کا موجب بن سکتی ہے۔

30 مارچ کے بعد اسرائیلی دہشت گردی میں 194 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے جُمعہ کے روز تحریک واپسی کے مظاہرین پرحملہ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد حق واپسی تحریک کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 194 تک جا پہنچی ہے

مصری سیکیورٹی وفد کی غزہ آمد، مصالحتی امور پر بات چیت

مصر کی قومی سلامتی کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ اچانک غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مقامی کی قیادت سے ملاقات کی

جمعہ کو اسرائیلی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تحریک واپسی کے مظاہرین پر حملہ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کردیا۔

فلسطینیوں آتش گیر جہازوں سےیہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

غزہ کی ناکہ بندی ختم کریں، سرحد پر احتجاج روک دیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے جب غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاج کا سلسلہ صرف اسی صورت میں ختم ہوسکتا ہے کہ اگر غزہ پر 12 سال سے عاید کردہ پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کردی جائے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، 24 گھنٹے میں 6 فلسطینی شہید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا۔ شہداء کا تعلق غزہ، غرب اردن اور بیت المقدس سے ہے۔

غزہ کی مکمل ناکہ بندی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ پابندیاں اور محاصرہ مکمل ختم نہیں کیا جاتا، غزہ میں احتجاج اور حق واپسی کی تحریک جاری رہے گی۔