
مصری انٹیلی جنس وفد کی غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات
بدھ-31-اکتوبر-2018
مصر کے جنرل انٹیلی جنس ادارے کا ایک سکیورٹی وفد منگل کی صبح بیت حانون کے راستے غزہ پٹی پہنچ گیا۔ وفد کی آمد کا مقصد اسرائیل کے ساتھ فائر بندی اور فلسطینی مصالحت کے حوالے سے حماس تنظیم کے ساتھ جاری بات چیت کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔