سه شنبه 13/می/2025

غزہ

غزہ کے محاصرے کی دیوار گرنے والی ہے:یحییٰ السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیوں کی دیوار اب گرنے والی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن وامان، جنگ اور قومی مصالحت کے لیے حماس کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کرے گی۔

غزہ میں حق واپسی مظاہرے جاری، مزید ایک فلسطینی شہید دسیوں زخمی

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کےروز ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کرکے مزید فلسطینی شہری کو شہید اور دسیوں کو زخمی کر دیا۔

قطر کی غزہ کے ملازمین کی تن خواہوں کے لیے 15ملین ڈالر کی امداد

خلیجی ریاست قطرکی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی امداد جاری کی گئی ہے۔ اس امدادی رقم سے غزہ میں سرکاری ملازمین کی روکی گئی پچھلے پانچ ماہ کی 50 فی صد اور جولائی کی 40 فی صد تنخواہ ادا کی جائے گی۔

"اونروا” کا غزہ میں اپنی خدمات مزید محدود کرنے کا اعلان

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی "اونروا" نے غزہ کی پٹی میں اپنی سروسز مزید محدود کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

شہداء حق واپسی کی تعداد 231 ہوگئی، 24 ہزار سے زاید زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی تحریک کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 231 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مصری فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ

مصری فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والا ایک فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگیا۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی حلقوں‌نے ماہی گیر کی شہادت پر مصر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا معذور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک معذور فلسطینی شہری گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔

"اسرائیل فلسطینیوں کو حماس کے خلاف بغاوت پر اکسانے میں ناکام رہا”

اسرائیل کے عبرانی اخبار"ہارٹز" نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج کی طرف سے فلسطینی عوام کو غزہ میں حماس کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی پوری کوشش کی گئی مگر فلسطینی عوام کو حماس کے خلاف بغاوت پرآمادہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

شہید فلسطینی کا جسد خاکی واپس لینے کے لیے والدن کی قانون کارروائی

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی سرحد پر شہید کیے گئے فلسطینی لڑکے عماد شاہین کا جسد خاکی واپس لینے کے لیے شہید کے ورثاء نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔