
خان یونس میں سرجیکل آپریشن، اسرائیلی دشمن دوہرے نقصان میں!
منگل-13-نومبر-2018
اسرائیلی دشمن کی جانب سے غزہ کی پٹی اور دوسرےعلاقوں میں فلسطینی مجاھدین کے خلاف آئے روز کارروائیاں کرتا اور ان کی کامیابی کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہ کارروائیاں ایک طرف تو فلسطینیوں پر اپنا رعب جمانے، انٹیلی جنس معلومات کے درست ہونے کی تصدیق کرنے اور دوسری طرف ان کا مقصد فلسطینیوں کو یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج اور اس کے انٹیلی جنس ادارے کسی بھی وقت فلسطین میں کہیں بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔