سه شنبه 13/می/2025

غزہ

غزہ میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ، 4 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 4 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

سنہ 2014ء کی جنگ میں زخمی فلسطینی چار سال بعد دم توڑ گیا

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 2014ء کو اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری چار سال تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

ایران کا غزہ میں زخمی مظاہرین کی طبی اور مالی امداد کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کی پٹی کے حق واپسی تحریک کے زخمی ہونے والے مظاہرین کی مالی اور طبی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے "سفینہ حریت” کے کپتان کو 18 ماہ قید کی سزا

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری خبروں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے "سفینہ حریت" کے کپتان کوصہیونی عدالت سے 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

غزہ کے 18 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 18 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

اسرائیلی عہدیدار کا غزہ میں مزاحمتی ڈھانچہ تباہ کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین اور سینیر سیاست دان آوی دیختر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور اسلامی جہاد کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دے تاکہ غزہ کی پٹی سے بار بار جنگ کی نوبت نہ آئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 14 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌جمعہ کے روز 'حق واپسی' اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہونے والےمظاہرےمیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

القسام کی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ 11 نومبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی سرجیکل کارروائی کے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

غزہ کا پارلیمانی وفد غیر ملکی دورے پر روانہ

فلسطینی قانون ساز کونسل کے ارکان پر مشتمل ایک پارلیمانی وفد محمود الزھار کی سربراہی میں غزہ سے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گیا ہے۔

"غزہ کے عوام محاصروں اور جنگوں سے نہیں ہرائے جائیں گے”

حماس کی پولٹ بیورو کے رکن خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینی عوام کسی سیاسی یا معاشی محاصرے کے نتیجے میں کبھی اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔