چهارشنبه 14/می/2025

غزہ

فتح کے رہ نماء کا غزہ کو باغی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ

تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سینیر رکن اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے سرگرم رہ نما عزام الاحمد نے ایک متنازع بیان میں فلسطینی عوام کو مشتعل کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کو "باغی صوبہ" قرار دے کر مواصلات سمیت غزہ کو فراہم کی گئی تمام سہولیات ختم کر دی جائیں۔

اتھارٹی سے رفح پر اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی مصر سے متصل بین الاقوامی گذرگاہ "رفح" کراسنگ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے۔

غزہ:فلسطینی ٹیلی ویژن چینل کے دفتر پر حملہ "فتح” نے کرایا: وزارت داخلہ

فلسطینی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں‌ فلسطین ٹیلی ویژن چینل کےدفتر حملے اور اس میں ہونے والی توڑپھوڑ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

فلسطینی اتھارٹی ماہانہ غزہ سے 130 ملین ڈالر وصول کرتی ہے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکومت کے سیکرٹری برائے مالیات نے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی ہر ماہ غزہ کے غریب عوام کی جیبوں سے 13 کروڑ ڈالر کی رقم نکالتی ہے جب کہ قطر کی طرف سے غزہ کے سرکاری ملازمین کو دی جانے والی امداد اس رقم کا ایک تہائی بھی نہیں جس پر فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس چراغ پا ہیں۔

اسرائیل کے ‘ایف 16’ جنگی طیاروں کی غزہ پر مختلف اہداف پربمباری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج سوموار کو علی الصباح متعدد اہداف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں املاک کو بھاری نقصان پہنچا تاہم اس کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسرائیل کا غزہ کی سرحد پر جاسوس طیارہ دھماکے سے پھٹنے کا دعویٰ

اسرائیل کے عسکری ذریعے نے کہا ہے کہ اتوار کے روز غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی طرف سے چھوڑا گیا جاسوس ڈرون طیارہ اس وقت دھماکے سے تباہ ہوگیا جب ڈرون کا زمین پراتارنے کے بعد اسے کھولنے کی تیاری کی جا رہی تھی تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

غزہ کے "العیسوی” خاندان کے آلام ومصائب کی داستان!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رہنے والے "العیسوی" خاندان کے آلام ومصائب کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ غریب، مفلوک الحال اور عمر رسیدہ ماں جس کے بیٹے یا تو اسرائیلی حملوں میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں یا شدید زخمی کے بعد ماں کے کندھوں پر بوجھ ہیں۔

غزہ کے شہریوں کے الائونس روکنا عباس کی معاشی دہشت گردی ہے: دحلان گروپ

تحریک فتح کے مںحرف رہ نما محمد دحلان کے وفادار دھڑے نے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس کی جانب سے غزہ میں اسیران کے اہل خانہ کے الائونس روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صدر عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی اور ناکہ بندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 15 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں کے پیچھے محمود عباس کا ہاتھ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے غزہ کی پٹی میں تخریب کاری اور بدامنی پھیلانے کی سازشوں کے پیچھے محمود عباس کے ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔