
اسرائیلی کابینہ نے قطری رقوم غزہ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی
جمعہ-25-جنوری-2019
اسرائیلی کابینہ نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں قطر کی جانب سے 15 ملین ڈالر کی رقم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ غزہ میں پرتشدد مظاہروں کے تسلسل کے بعد اب قطری رقوم غزہ کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔