سه شنبه 13/می/2025

غزہ

غزہ میں آئندہ جمعہ کو’باب رحمت’ کے عنوان سے مظاہروں کا اعلان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتہ احتجاجی مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر ہونے والے احتجاج کو قبلہ اول کے تاریخی دروازے 'باب رحمت' کے ساتھ موسوم کیا جائے گا۔

غزہ: ہفتہ وار مظاہرے، اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید 41 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پرکل جمعہ کے روز ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی نہتے مظاہرین پر شیلنگ اور اندھا دھند فائرنگ سے ایک 14 سالہ بچہ شہید اور 41 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں: یو این مندوب

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی نیکولائے میلادینوف نے انکشاف کیا ہے کہ 'یو این' غزہ کی پٹی میں نئی تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کرے گی جس کے نتیجے میں‌ غزہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور کم سے کم 15 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

غزہ: مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 6 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ رات اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ڈرون طیارے کی مدد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش،20 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 20 شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ ایک اور کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔

غزہ میں آبادی کی اکثریت غذائی قلت کا شکار ہے:اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے عالمی ادارے 'اونرو' نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آباد 13 لاکھ فلسطینی غذائی قلت کا شکار ہیں۔

فلسطینی علماء کا اسرائیلی جرائم کو ہر سطح پر بےنقاب کرنے پر زور

فلسطینی علماء کونسل نے عالم اسلام، عرب ممالک کی حکومتوں، عوام ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری پر صہیونی ریاست کے منظم جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ: رات کے مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 30 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں میں رات گئے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج فائرنگ سے کم سے کم 30 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیل سے ‘دوستی مجرم’ قرار دینے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں شہریوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مُہم شروع کی ہے جس میں اسرائیل کو 'مجرم' قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

قبلہ اول کے جلا وطن کیے گئے امام الشخ محمد صیام سوڈان میں انتقال کرگئے

مسجد اقصیٰ کے جلا وطن کیے گئے امام اور خطیب الشیخ محمد صیام گذشتہ روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں انتقال کرگئے۔ دوسری جانب فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے الشیخ صیام کے انتقام پر گہرے رنجم وغم کا اظہار کیا ہے۔