سه شنبه 13/می/2025

غزہ

پانچ سال کی بندش کے بعد غزہ کے معتمرین حجاز مقدس روانہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام پر عمرے کی ادائی پر عاید کردہ پانچ سالہ پابندی کے بعد آج اتوار کو معتمرین کا قافلہ حجاز مقدس روانہ ہوگیا۔

‘غزہ کے پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا’

فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے جاری مظاہروں کی منتظم کمیٹی کے رابطہ کارخالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظاہرے کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک سال سے جاری پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے رات گئے دو مقامات پرفضائی حملے کئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتہ وار پرامن مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں پر اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد صہیونی ریاست کے جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کو غزہ میں انسانیت مخالف جرائم کا مرتکب قرار دینے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیے جانے پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا غزہ میں 10 ہزار شہریوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی نیکولائے ملادینوف نے انکشاف کیا ہے کہ 'یواین' غزہ کی پٹی میں نئی تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کرے گی جس کے نتیجے میں‌ غزہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور کم سے کم 10 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

غزہ پر مسلط کی گئی سابقہ جنگوں کا نتیجہ صفر رہا ہے: اسرائیلی جنرل

اسرائیلی فوج کے ایک حاضر سروس جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ماضی میں مسلط کی گئی جنگجوں میں اسلحہ اور گولہ بارود کی تباہی کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہوا۔

غزہ مظاہرین کے خلاف اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم ہیں: یو این کمیشن

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے غزہ کے فلسطینی مظاہرین سے نمٹنے کے اسرائیلی فوج کے طرز عمل کو 'جنگی جرائم' کے مترادف قرار دیا ہے۔

"یوم الارض” پر 30 مارچ کو غزہ میں ملین مارچ کا اعلان

فلسطین میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف اور دیرینہ 'حق واپسی' کے حصول کے لیے گذشتہ ایک سال سے جاری مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے 30 مارچ 'یوم الارض' کو مظاہروں کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر عظیم الشان ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد سے دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔