
غزہ میں اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 3 فلسطینی زخمی
جمعہ-29-مارچ-2019
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بغیر پائلٹ ڈرون سے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
جمعہ-29-مارچ-2019
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بغیر پائلٹ ڈرون سے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
جمعہ-29-مارچ-2019
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کو دو ملین ڈالر سے زاید کا نقصان پہنچا ہے۔
جمعہ-29-مارچ-2019
گذشتہ روز مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کا دورہ کیا اور اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری سے ہونے والی تباہی کا معائنہ کیا۔ گزشتہ روز ہی غزہ کی پٹی کے دور پر آیا مصری سیکیورٹی وفد ایریز گذرگاہ کے راستے واپس روانہ ہوگیا۔
جمعہ-29-مارچ-2019
اسرائیل کے ایک سرکردہ سیاسی لیڈر اور 'کحول ۔ لفان' جماعت کے سربراہ گیبی اشکنزئی نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی طرف سے غزہ میں حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد 'وکٹری' کا نشانہ بنائے جانے کی شدید تنقید کی ہے۔
جمعہ-29-مارچ-2019
غزہ کی محصور پٹی کے جنوب مشرق میں اسرائیلی بلڈوزروں کی دراندازی کے بعد قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مزدوروں پر اشک آور گیس کے گولے برسائے۔
جمعہ-29-مارچ-2019
غزہ کی محاصرہ زدہ پٹی کے میں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ یہ نوجوان غزہ کےشمال میں جبالیا کیمپ کے مشرقی حصے میں رات کے وقت اسرائیلی سرحد کے قریب ہونے والے مظاہرے میں شریک تھا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
بدھ-27-مارچ-2019
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی اسپتالوں کی واجب الاداء فیسز اور دیگر واجبات کی ادائیگی روک دی ہے۔ یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے ٹیکسوں کی ادائیگی روکنے کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔
بدھ-27-مارچ-2019
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان مصر کی ثالثی سے فائربندی کے اعلان کے باوجود صہیونی فوج کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔
بدھ-27-مارچ-2019
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی ریاست کی طرف سے 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 30 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 500 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
بدھ-27-مارچ-2019
سوموارکی شام اور منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے طول وعرض میں 50 سے زاید فضائی اور زمینی حملے کیے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بم گرائے گئے اور خوفناک حد تک نقصان پہنچانے والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔