سه شنبه 13/می/2025

غزہ

غزہ میں 20 ہزار ملازمتوں کے لیے رقم فراہم کی: اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار نیکولائی ملاڈینوف نے کہا ہے کہ 'یواین' کی طرف سے غزہ کی پٹی کےشہریوں کے روزگار کے لیے 45 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں غزہ میں 45 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی لڑکا زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا۔

مارچ کے مہینے میں 22 فلسطینی، حق واپسی تحریک کے دوران 241 فلسطینی شہید

القدس اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے دوران 22 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ گذشتہ سال 2018 سے جاری حق واپسی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 241 تک جا پہنچی ہے۔

جنگ بندی کے امور پر بات چیت کے لیے ‘یواین’ مندوب کی غزہ آمد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب نیکولائے میلا ڈینوف گذشتہ روز غزہ پہنچے۔

غزہ کے ماہی گیروں کو 15 میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں‌ کو پندرہ ناٹیکل میل تک سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دی ہے۔

غزہ کے فلسطینی پوری قوم اور القدس کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 30 مارچ کو 'یوم الارض' ملین مارچ میں فلسطینی قوم نے یکجہتی کا مثالی ثبوت پیش کر کے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق کے حصول اور دیرینہ مطالبات کے لیے متحد ہیں۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 41 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران 41 فلسطینی شہید کیے گئے۔

غزہ میں ملین مارچ کے شہداء سپرد خاک، جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت

ہفتے کے روز غزہ میں یوم الارض کے موقع پر ملین مارچ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کو کل اتوار کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

‘حق واپسی کی علم بردار باڈی’ فلسطینیوں میں وحدت کی علامت

سترہ مارچ 2018ء کو فلسطین کے علاقے غزہ میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی جماعتوں نے مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی جسے 'حق واپسی' باڈی کا نام دیا گیا۔ غزہ میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے خلاف قائم کی گئی یہ باڈی فلسطینیوں میں مثالی اتحاد، یکجہتی اور یگانگت کی علامت بن کر ابھری۔

غزہ میں فقید المثال ملین مارچ، اسرائیلی فوج کا حملہ، ایک فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج ہفتے کو عظیم الشان حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی ملین مارچ کا انعقاد جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعدادغزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہورہی ہے جبکہ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کردیا ہے۔