دوشنبه 12/می/2025

غزہ

غزہ کی سرحد پر صہیونی فوج کا فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کا دعویٰ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے رفح میں سرحد کےقریب فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حماس کی غزہ میں حکومت کی تشکیل کی خبروں کی تردید

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکومت یا انتظامی امور چلانے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اُردن سے خوراک اور ادویات کا قافلہ، عالمی وفود کی غزہ آمد

اردن کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے بھیجی گئی خوراک اور ادویات کی کھیپ غزہ پہنچ گئی۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں

فلسطین علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بری اور فضائی فورسز نے وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں غزہ کی سرحد کے مشرقی، جنوبی اور وسطی مقامات پر جاری ہیں۔

غزہ عیسائیوں پر اسرائیل کی ناروا قدغنیں، القدس جانے سے محروم

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی عیسائی برادری کو 'ایسٹر' کے تہوار پر القدس جانے سے روک دیا۔

جنگ بندی کا ثمر، غزہ کے ماہی گیروں کی شکارگاہ میں مزید وسعت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کے ماہی گیروں کو مچھلیوں کےشکار کے لیے اسرائیل نے 15 کلو میٹر تک سمندر میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔

قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ شہید

قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی رابطہ دفتر کو اطلاع دی کہ صہیونی فوج کے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں دراندازی کی کوشش کے دوران سخت زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

غزہ میں شیر خوار بچوں کا دودھ ختم، بچوں کی زندگیاں خطرے میں

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سےعاید کردہ پابندیوں‌ کے باعث غزہ میں شیر خوار بچوں کے لیے دودھ کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے جس کے باعث سیکڑوں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

محمود عباس قوم کو اندھیری غار میں‌دھکیلنا چاہتے ہیں: جمہوری محاذ

جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں‌ نے کہا ہےکہ صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غزہ کے عوام کی غربت اور ماہ صیام کی آمد

ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور فلسطین کےعلاقے غزہ کے عوام ایک بار پھر غربت اور سنگین معاشی مسائل کے ہاتھوں مجبور اور بے بس ہیں۔