
اھدافی حملے ‘جنگی رولز’ تبدیل کرنے کی اسرائیلی حکمت عملی!
منگل-7-مئی-2019
اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک اہدافی حملے "ٹارگٹ کلنگ" کی کارروائی میں وسطی اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر 34 سالہ حامد احمد الخضری کو شہید کر دیا۔ الخضری کو ایک موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے جنگی طیارے کی مدد سے مشرقی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔