دوشنبه 12/می/2025

غزہ

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں مظاہرین پر فائرنگ، ایک شہید، 30 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز حق واپسی اور ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے نکالی گئی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کم سے کم 30 زخمی ہوگئے۔ گذشتہ ایک سال سے جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد بڑھ کر 313 ہوگئی ہے۔

مصر کا اعلیٰ سطحی وفد اسرائیل سے بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا

مصری سیکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطحی وفد تل ابیب میں صہیونی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا ہے جہاں وہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال کردی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی بحال کردی۔ رات گئے اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی اسلحہ اسرائیلی حکمت عملی کی راہ میں بڑی رکاوٹ!

فلسطینی تجزیہ نگار اور فیوچر اسٹڈی سینٹر کے رکن ڈاکٹر ولید عبدالحی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی راہ میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسلحہ ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

قطر کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد

قطر کی حکومت نے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

غزہ حملے میں اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی: فرانسیسی اخبار

فرانس کے ایک موقر اخبار نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور برائے نام جنگ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیع تر طاقت کے استعمال کے باوجود اسرائیل کو غزہ کے محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں مظاہرے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور سوشل میڈیا پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت میں زور دار مہم سامنے آئی ہے۔

ایران کی غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت

ایران نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر ننگی جارحیت کی مسلط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران نے امریکا پر صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردی کی پشت پناہی کاالزام عاید کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 13 اسکول بھی متاثر ہوئے: وزارت تعلیم

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کے نتیجے میں 13 اسکول بھی متاثر ہوئے ہیں۔

تین اسباب غزہ پر اسرائیلی جنگ روکنے کا محرک ثابت ہوئے: اسرائیلی اخبار

عبرانی اخبار' دی مارکر' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ روکنے کے تین اہم اسباب ہیں۔ ان محرکات نے صہیونی ریاست کو پسپائی پر مجبور کیا اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی شرائط پر جنگ بندی قبول کی ہے۔