دوشنبه 12/می/2025

غزہ

فلسطینی ماہی گیروں‌کو 65 کشتیوں واپس کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی عدالت کے حکم پر فلسطینی ماہی گیروں کی 65 کشتیاں انہیں واپس کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

غزہ سے مراکش تک فلسطینی مزاحمتی آرٹ کے دلکش مناظر!

امریکا کے فلسطینیوں کی بندر بانٹ کے لیے تیار کردہ مذموم نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف ہر سطح فلسطینی مزاحمت کر رہے۔ فلسطینی فن کاروں اور آرٹسٹوں نے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف مزاحمت کے لیے اپنا میدان خالی نہیں‌ چھوڑا بلکہ انہوں‌ نے فلسطین سے مراکش تک جگہ جگہ ایسے تشکیلی آرٹ کے نموںوں سے 'صدی کی ڈیل' کی سازش کے خلاف اپنا پیغام پہنچانے کی جاندار اور منفرد کوشش کی ہے۔

عراقی لیڈر ایاد علاوی کے غزہ سے متعلق بیان پر فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق کے نیشنل الائنس کے چیئرمین اور سرکردہ سیاست دان ایاد علاوی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں‌ نے الزام عاید کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں نے خلیجی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے معذور فلسطینی کے قتل کی تحقیقات روک دیں

اسرائیلی فوج نے دسمبر 2017ء کو غزہ کی پٹی کی سرحد پر مظاہرے کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معذور فلسطینی کو شہید کیے جانے کی تحقیقات روک دی ہیں۔

غزہ سے داغے گئے آتش گیر گولوں سے یہودی کالونیوں میں آتش زدگی

برانی میڈیا کے مطابق بدھ کو فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سےکئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

فلسطینیوں آتش گیر غباروں سے یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی

عبرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سےکئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

فلسطینیوں کاخون بہانے والے غاصبوں کو چین سے نہیں رہنے دیں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا خون پانی نہیں کہ اسے بے دریغ بہانے کی اجازت دی جائے۔ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے چین سے نہیں رہ سکتے۔

غزہ مظاہروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے: اسلامی جہاد

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کےعلاقے میں حق واپسی کے لیے جاری احتجاجی مظاہرے فلسطینی پروگرام اور جدو جہد آزادی کا حقیقی چہرہ ہیں۔ اس حتجاج نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کےقیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ، قطر کا غزہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف اور فلسطین میں قطر کے سفیر نے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ میں حالیہ جنگ کے بعد امن وامان کی صورت حال اور علاقے میں انسانی مسائل پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کا غزہ میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

اسرائیل غزہ میں مظاہرین کےخلاف کسی بھی حماقت سے باز رہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے لیے جاری مظاہروں کو کچلنے کے لیے اسرائیل کے طاقت کا استعمال کیا تو دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔