یکشنبه 11/می/2025

غزہ

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر نئی حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع کر دی

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر تعینات انجینیرنگ بریگیڈ اور سدرن کمانڈ نے اتوار کے روز غزہ کی سرحد پر ایک نئی دیوار کی تعمیر شروع کی ہے۔

محمد مرسی کے کس ایک جملے نے فلسطینیوں کے دل جیت لیے

سنہ 2012ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جارحیت کے موقع پر اس وقت کے مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقف نے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے تھے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ‌ میں کہا تھا کہ 'غزہ کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، آج کا مصر ماضی کے مصر سے بہت مختلف ہے'۔ یہ وہ جملہ تھا جو فلسطینی قوم کے دل جیتنےاور غاصب صہیونیوں کے دماغوں میں زہر میں بجھے تیر کی طرف پیوست ہوگیا۔

‘شہید محمد مرسی تجھے فلسطینی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی’

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کے روز ہونے والی ہفتہ وار ریلیوں میں فلسطینی مظاہرین نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی تصاویر اور بینرز اٹھا کر ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

غزہ میں فلسطینی احتجاجی ریلیوں پر فائرنگ سے دسیوں مظاہرین زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کر دی جس کے نتیجے میں دسیوں شہر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں‌ میں طبی عملے کے امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

غزہ اور طولکرم کے دو فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں سے رہا

اسرائیلی جیلوں‌ میں قید دو فلسطینی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔ ان میں ایک فلسطینی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم اور دوسرے کا غزہ کی پٹی سے ہے۔

غزہ کے عوام کے معاشی مسائل پر حماس کی قیادت اور مصری مندوب میں مذاکرات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطین کے لیے قطر کے مندوب محمد العمادی کے درمیان ملاقات میں غزہ کی معاشی مشکلات اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کی طرف سے غزہ میں ایک لاکھ خاندانوں میں فی کس 100 ڈالر تقسیم

قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کے غرباء و مساکین میں امدادی رقم کی اقساط جاری کر دی گئیں۔ قطری حکومت کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے فراہم کردہ گرانٹ میں سے 1 لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی۔

غزہ سے میزائل حملے میں ‘سدیروت’ میں عمارت تباہ: عبرانی میڈیا

عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائل کے نتیجے میں 'سدیروت' یہودی کالونی میں ایک عمارت تباہ ہوگئی ہے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جبکہ اسرائیل میں نصب آئرن ڈوم میزائل شکن دفاعی نظام نے راکٹ کو فضا ہی میں تباہ کر دیا تھا۔

غزہ کے 37 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 37 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایشل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی امدادی کارکن شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی سرحد پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک امدادی کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔