یکشنبه 11/می/2025

غزہ

مصر کا اعلیٰ سطحی وفد اسرائیل سے بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا

مصری سیکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطحی وفد تل ابیب میں صہیونی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد سے ایک زخمی فلسطینی کو اغواء‌ کر لیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا جس کے بعد اسے گاڑی میں ڈال کراغواء کر لیا گیا۔

معصوم فلسطینی نونہال صہیونی ریاستی دہشت گردی کا آسان ہدف

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی منظم دہشت گردی میں کم سن فلسطینی بچوں‌ کو بھی بے دردی کے ساتھ شہید کیے جانے کا وحشیانہ عمل جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوران قابض صہیونی فوج نےغزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا۔

غزہ میں فوجی کارروائی میں صہیونی فوج کی ناکامی کے عوامل کیا ہیں؟

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ گذشتہ برس غزہ میں خان یونس کے مقام پر فلسطینی مجاھدین کے خلاف صہیونی فوجی کارروائی کے ذمہ دار افسر کی عہدے سے سبکدوشی نے ثابت کیا ہے کہ اس کارروائی میں صہیونی فوج اور اس کے انٹیلی جنس سسٹم کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیتن یاھو نے فوج کو غزہ پر جنگ مسلط کرنے کی تیاری کی ہدایت کردی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

شہید فلسطینی بچےکا جسد خاکی تین ماہ بعد اس کے خاندان کے حوالے

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر شہید کیے گئے ایک 16 سالہ فلسطینی بچے کا جسد خاکی تین ماہ تک تحویل میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز اس کے ورثاء کے حوالے کیا۔ شہید کو اس کے آبائی علاقے رفح میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد پر دراندازی، ماہی گیروں اور کسانوں پر حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی سرحدی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے غزہ کی جنوبی سرحد پر دراندازی کی۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر فائرنگ بھی کی۔

غزہ کے حالات ابتری کی طرف جا رہے ہیں: ‘یو این’ ریلیف ایجنسی کا انتباہ

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے ڈائریکٹر آپریشنز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے اقتصادی اور معاشی حالات ابتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اگر حالات ٹھیک کرنے کی فوری اور موثر کوشش نہ کی گئی تو محاصرہ زدہ علاقے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

غزہ اور غرب اردن میں پر امن ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی پرامن ہفتہ وار ریلیوں پر قابض صہیونی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ، 12 شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے بیت حانون کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 شہری زخمی ہوگئے۔