جمعه 02/می/2025

غزہ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں ایک فلسطینی بچہ شہید، 5 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور کم سے کم پانچ زخمی ہوگئے۔

السوارکہ خاندان کا ایک اور زخمی شہید، شہداء کی تعداد 9 ہوگئی

گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجےمیں السوارکہ خاندان کے 8 افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس خاندان کا ایک اور زخمی گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ 11 زخمی ہیں۔

اسرائیل کا شام سے چار راکٹ حملوں کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے القنیطرہ کے اوپر 4 راکٹوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

السوارکہ خاندان کا اجتماعی قتل عام صہیونی بربریت کا ثبوت

منگل سے جمعرات کے درمیان قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں دکھ اور الم کی ان گنت داستانیں سامنے آئیں۔

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج پر مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی آزادانہ عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6 طلباءشہید، 15 اسکول تباہ

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق منگل سے جمعرات تک غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی مسلسل اور بے رحمانہ بمباری کے نتیجے میں 6 طلباء شہید اور 15 اسکول تباہ ہوئےہیں۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں نصف ملین ڈالر کا نقصان

فلسطینی وزارت محنت و آباد کاری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں منگل اور جمعرات کے درمیان اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں جہاں بے پناہ جانی نقصان ہوا وہیں نصف ملین ڈالر کا معاشی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری، شہداء کی تعداد 32 ہوگئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات کے روز قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کی منگل کی صبح سے جاری اس وحشیانہ کارروائی میں اب تک 32 فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے یں۔

مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ فلسطینی بچوں سمیت 69 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت ایک سو کے قریب شہری زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید، دو زخمی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج ہفتے کو علی الصباح بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔