جمعه 02/می/2025

غزہ

غزہ اور دمشق میں اسرائیلی فوج کے حملے کھلی دہشت گردی ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ ایام میں فلسطین کے علاقے غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف صہیونی ریاست کی کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ اور شام میں اسلامی جہاد کے مراکز پر فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری کی ہے۔

شہید کی لاش کی بے حرمتی، صہیونی فوج انسانیت سے عاری ہوچکی: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی اور ماوروائے عدالت فلسطینی شہری کے قتل اور اس کی لاش کی بے حرمتی کو صہیونی درندگی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی کی لاش کی بے حرمتی نے ثابت کیا ہے کہ صہیونی فوج انسانیت سے عاری مخلوق ہے جس کے نزدیک انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے شہید فلسطینی کی لاش کی بے حرمتی کی حمایت

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بنیٹ نے کل اتوار کے روز غزہ کی پٹی کی سرحد پر وحشیانہ طریقے سے ایک فلسطینی کی شہادت اور 4 کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی حمایت اور اس میں ملوث صہیونی جنگی مجرموں کی تحسین کی ہے۔

غزہ میں ‘کورونا’ وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی: حکام

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

غزہ کے ماہی گیروں کو 15 ناٹیکل میل تک شکار کی اجازت دے

اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں 15 ناٹیکل میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل فلسطینی ماہی گیروں کو صرف 10 میل تک سمندر میں مچھلیوں‌ کے شکار کی اجازت حاصل تھی۔

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے دوران غزہ پر حملے کا منصوبہ تیار

اسرائیل میں تین مارچ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی ہے۔

‘خاموشی توڑ دی، اپنے بیٹوں کو جلد بازیاب کرائیں‌ گے’

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کی طرف سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ نے ایک بارپھر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہم اپنے بیٹوں کی بازیابی کے لیے ہر سطح پر کوشش کریں گے اور اس حوالے سے خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔

غزہ پر فائرنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی جیپ الٹ گئی، متعدد فوجی زخمی

قابض صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر شدید فائرنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی جیپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی زخمی ہوگئے۔

غزہ سے یہودی کالونی پر میزائل حملے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز مشرقی غزہ پٹی سے سرحد کی دوسری طرف قائم 'شاعرھنیگیو' یہودی کالونی پر داغا گیا ایک میزائل آگرا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔