پنج شنبه 01/می/2025

غزہ

غزہ میں کرونا کے مزید 116 مریضوں‌ کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں 1578 افراد کا کرونا کے شبے میں‌ معائنہ کیاگیا جن میں سے 116 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے عالمی گیر مہم چلانے کا مطالبہ

فلسطین کی نیشنل پروگریسیو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی اسرائیل کی طرف سے مسلط کی 14 سالہ ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے جامع اور عالمی گیر مہم شروع کی جائے۔

اسرائیل کی غزہ میں کرونا سے نمٹنے کے لیے مدد کی مشروط پیش کش

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل '13' نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ثالثوں کے ذریعے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر غزہ سے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے اور آتش گیر غبارے پھینکے جانے پرپابندی لگائی جاتی ہے تو حکومت غزہ میں کرونا کی وبا سے نمٹنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

غزہ میں کرونا وائرس کے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی نقشہ جاری

فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کا نقشہ جاری کیا جس میں متاثرہ مقامات کی نشاندہی کےساتھ ساتھ وہاں پر اب تک سامنے آنے والے کرونا کے مریضوں کی تعداد بھی بیان کی گئی ہے۔

اقوم متحدہ کے ایلچی کا غزہ میں کشیدگی اضافے پر انتباہ

مشرق وسطی کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نیکولائی مالڈینوف نے غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں اضافےپر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں انے والے دنوں میں مزید کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

کرونا بحران، محمود عباس کا وزراکا وفد غزہ بھیجنے کا فیصلہ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی میں‌ کرونا کی وبا میں تیزی کے بعد وزرا اور طبی ماہرین پر مشتمل وفد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر عباس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائےگی۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے متعدد اہداف پر 5 میزائل حملے

قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں‌نے آج جمعہ کے روز ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں میزائل حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اسرائیل کا غزہ سے داغے تین میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے تین میزائل مار گرانے کا دعوٰی کیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملے، بچی سمیت دو افراد زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری طرف قائم اسرائیلی کالونیوں پر راکٹ حملوں اور آتش گیر غباروں کے دوبارہ حملوں کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں۔

فلسطینی مجاھدین نےغزہ میں اسرائیل کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقے اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ طیارہ مشرقی غزہ میں جاسوسی کے مشن پر تھا جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرون طیارہ زمین بوس ہوگیا۔