پنج شنبه 01/می/2025

غزہ

اسرائیلی فوج نے غزہ سے سرحد پار کرنے والے 3 فلسطینی گرفتارکرلیے

اسرائیلی فوج نے دعویٰ ‌کیا ہے کہ بارڈ سیکیورٹی فورسز نے غزہ کی پٹی کی سرحد عبور کر کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں دخل ہونے والے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن میں آمد روفت کے تمام راستے سیل کردیے

قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ سے یہودیوں کے عبرانی سال کے آغاز کےقریب آتے ہی غزہ اور غرب اردن میں آمد ورفت کے تمام راستے سیل کر دیے ہیں۔

غزہ میں کرونا کے نئے کیسز میں کمی، ایک دن میں 47 نئے کیسز

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں 47 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک مریض کے وفات پانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ پر جارحیت، اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: جوائنٹ فورسز

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوائنٹ کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی غزہ کی پٹی پر جارحیت پراینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

غزہ سے داغے میزائلوں میں زخمی اسرائیلیوں کی حالت خطرے میں

اسرائیل کے میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں زخمی بعض اسرائیلیوں‌ کی حالت خطرے میں ہے اور ان کا زندہ بچنا مشکل ہے۔

غزہ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں کرونا کے 79 کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا مزید 79 کیسز سامنے آئے ہیں۔

غزہ: بارہویں جماعت کے طالب علم نے عالمی سائنسی مقابلہ جیت لیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بارہویں جماعت کے طالب نے آئرلینڈ میں منعقدہ ایک عالمی سائنسی مقابلہ جیت کرثابت کیا ہے کہ غزہ کے عوام اسرائیلی پابندیوں کے باوجود علمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

غزہ میں کرونا کے مزید 162 مریضوں کی تصدیق، کرفیو بدستور نافذ

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غزہ میں‌کرونا کے 162 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 158 عام شہری آبادی میں جب کہ 4 قرنطینہ مراکز میں سے رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

غزہ میں کرونا کے دو مریض چل بسے، 110 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا کے مزید دو مریض چل بسے جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران مزید 110 کیسز سامنے آئے ہیں۔ غزہ میں کرونا کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزرا کا وفد غرب اردن سے غزہ پہنچ گیا

فلسطینی اتھارٹی کےوزرا کا ایک وفد گذشتہ روز کرونا سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی پہنچ گیا۔ فلسطینی وفد شمالی غزہ سے ایریز گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا۔