چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ

ترک امدادی اداروں کا غزہ میں 1560 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

ترکی کے امدادی ادارے’ہلال احمر‘ اور ترک ریلیف فاؤنڈیشن’’آفاد‘‘ نے مشترکہ طور پر فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں 1560 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ یہ سامان سنہ 2014ء کی جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

اسرائیلی ناکہ بندی کے اثرات، غزہ میں 80 فی صد کار خانے بند ہو چکے

فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی پر انتقامی بنیادوں پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے 10 برس مکمل ہونے کو ہیں۔ ظالمانہ ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں قائم 80 فی صد کارخانے بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

’اونروا‘ کی غزہ میں اپنا ہیڈ کواٹر بند کرنے کی خبروں کی تردید

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ ریلیف ایجنسی غزہ کی پٹی میں قائم اپنا فتر بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

غزہ: 12 ہزار دینار مالیت کا مسروقہ سونا مالک کے سپرد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مقامی پولیس نے 12ہزار دینار مالیت کا مسروقہ سونا برآمد کرنے کے بعد مالک کو واپس کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں القسام کے مراکز پر فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو الگ الگ مقامات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

فلسطین: ہفتہ انسداد غزہ ناکہ بندی منانے کا اعلان

فلسطین کی سماجی اور سیاسی جماعتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے غزہ کی پٹی پر عاید اسرائیلی کی ناکہ بندی کے خلاف ہفتہ انسداد ناکہ بندی غزہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں کی جانب سے عالم اسلام، عرب ممالک اور عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ محصورین غزہ کی حمایت کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں تاکہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

غزہ میں چار ہزار عارضی ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

فلسطینی قومی حکومت نے غزہ کی پٹی میں بے روزگاری اور غربت کو کنٹرول کرنے کے لیے نوجوانوں بالخصوص جامعات سے نئے فضلاء کو عارضی بنیادوں پر ملازمتیں دینے کے ایک نئے پروگرام کا آغا کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2000 پیشہ ور شہریوں اور 2000 نئے فضلاء کو چھ ماہ کے لیے عارضی ملازمتیں دی جائیں گی تاکہ غزہ میں بے روزگاری کم کرنے میں مدد دی جا سکے۔

غزہ کی ناکہ بندی،سفری پابندیاں سیکڑوں فلسطینی مریض سراپا احتجاج

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی اور مصرکی طرف سے بین الاقوامی گذرگاہ رفح کی بندش کے خلاف علاقے کے سیکڑوں مریضوں نے بیرون ملک علاج کے لیے سفری اجازت دینے اور غزہ میں بندرگاہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں بدامنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بد امنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

محمود عباس غزہ کے مسائل کے حل اور انتخابات کی تیاری کریں:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تیاری شروع کریں۔