چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ

اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یورپی یونین کے تعاون سے غزہ میں سمندری پانی صاف کرنے کا کارخانہ قائم

یورپی یونین کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندری پانی کو صاف کر کے اسے قابل استعمال بنانے کے لیے نئے پلانٹس لگائےگئے ہیں۔

اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے: یو این

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے وسط میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے، جن میں سے آج بھی ہزاروں افراد اپنے گھروں کی چھت سے محروم ہیں۔

فلسطین کے سرکردہ عیسائی مذہبی پیشوا نے غزہ کا محاصرہ جنگی جرم قرار دیا

فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی رہ نما اور رومن آرتھوڈوکس کے بشپ عطاء اللہ حنا نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کو جنگی جرم کی ایک بدترین شکل قرار دیتے ہوئے اہالیان غزہ پرعاید پابندیاں فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ: جنگ کے متاثرہ 2460 خاندانوں کے لیے 7 ملین ڈالرکی سعودی امداد

اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ سے متاثرہ اڑھائی ہزار خاندانوں میں سعودی عرب کی جانب سے دی گئی 7 ملین ڈالرکی امدادی رقم کی تقسیم کا مرحلہ وار آغاز کیا ہے۔ یہ رقم سعودی عرب کے ترقیاتی بنک کے توسط سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے تک پہنچائی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج غزہ میں داخل، فلسطینی اراضی کی کھدائی

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی میں دراندازی اور مقامی فلسطینیوں کی اراضی کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مشرق سے اسرائیلی فوجی کئی میٹراندر داخل ہوئے اور فلسطینی شہریوں کی اراضی میں کھدائی کی گئی۔

فلسطینی علاقے غزہ کی ناکہ بندی کےخلاف یورپ بھر میں مٖظاہرے جاری

فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور یورپ میں مقیم فلسطینی برادری نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے دس سال مکمل ہونے پریورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کیے ہیں۔ جن میں وہاں کی حکومتوں کی توجہ غزہ کی ناکہ بندی کی طرف مبذول کرانے کی قابل قدرکوشش کی جا رہی ہے۔

غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح دوبارہ کھول دی گئی

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح ایک روز کی بندش کے بعد عارضی طور پر دوبارہ کھول دی گئی ہے مگرگذرگاہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کے باعث شہریوں کی آمد و رفت بہت سستی کے ساتھ جاری ہے۔

یورپی یونین غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے: پٹیشن

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور فلسطینی سماجی وسیاسی کارکنوں کی جانب سے جرمنی میں ایک پٹیشن تیار کی گئی ہے، جس میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں دراندازی، چار فلسطینی ماہی گیر گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں دراندازی کا ارتکاب کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی میں کھدائی کی اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ بھی کی گئی۔ ایک دوسری کارروائی میں صہیونی بحریہ نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔