چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ

محصورین غزہ کی ہرممکن مدد، ترکی کا کردار قابل تحسین ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کی جانب سے محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے میں مدد دینے، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب ایردوآن کی مساعی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مصرکا رفح گذرگاہ پانچ روز کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطین وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کل بدھ سے رفح گذرگاہ اگلے پانچ دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

غزہ کی اسلامی یونیورسٹی عرب دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جہاں ایک طرف اسرائیلی پابندیاں عاید ہیں اور شہریوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کے حصول میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے وہیں غزہ کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پورے مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا کی ایک سو بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔

غزہ کے مصیبت زدگان کے حالات پر ترکی میں بنی فلم کی نمائش

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے مصیبت زدہ عوام کی مشکلات کی عکاسی کے لیے ترکی میں تیار کی گئی فلم ’’منیٰ‘‘ کی گذشتہ روز استنبول شہر میں نمائش کی گئی۔

غزہ میں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے خیراتی بازار کا قیام

اسرائیلی پابندیوں اور ناکہ بندی کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں مخیرحضرات کے تعاون سے ایک بازار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اشیائے ضروریہ انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

فلسطین: غزہ اور غرب اردن کی 42 % آبادی پناہ گزین

فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی 41.6 فی صد آبادی پناہ گزین کے طور پر زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔

مصری فوج کی غزہ کے اندر بلااشتعال فائرنگ سے ایک فلسطینی بچی زخمی

مصری فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوبے قصبےرفح کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک تیرہ سالہ فلسطینی بچی زخمی ہو گئی۔

ایک ہفتے کے ندر ترکی اور اسرائیل کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کا امکان

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان پانچ سال قبل تعطل کا شکار ہونے والے تعلقات بحالی کے قریب ہیں اور رواں ماہ کےآخر تک یعنی اگلے ایک ہفتے کےدوران انقرہ اور تل ابیب میں تعلقات بحال ہونے کا سمجھوتہ طے پانے کا امکان ہے۔

ترک امدادی ادارے کی جانب سے غزہ میں 200 یتیم بچوں کے لیے افطار پارٹی

ترکی کے امدادی ادارے’IHH‘ کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 200 یتیم بچوں کے اعزاز میں اجتماعی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

’ساتھی کی ہلاکت پر اسرائیلی فوجی کا ناقابل یقین اقدام

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے جولائی 2014ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کا ایک واقعہ نقل کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ میں شریک ایک فوجی افسرنے اپنے ساتھی افسر کی ہلاکت کے رد عمل میں انتقاماً ایک عمارت پر اندھا دھند بمباری کا حکم دیا حالانکہ اس عمارت میں عام لوگ تھے کوئی مزاحمت کار نہیں تھا۔ اسرائیلی فوجیوں کو بھی علم تھا کہ وہ جس عمارت پربمباری کررہے ہیں وہ عام شہریوں کے استعمال میں ہے۔