
غزہ: محاصرہ توڑنے کے لیے امدادی قافلے ستمبر میں اسپین سے روانہ ہوں گے
پیر-8-اگست-2016
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا مسلط کردہ معاشی محاصرہ توڑنے کے لیے عالمی امدادی کارکنوں کے دو امدادی قافلےاگلے ماہ کے وسط میں اسپین سے سمندر کے راستے روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ ان امدادی قافلوں کے ہمراہ امدادی سامان کے ساتھ ساتھ 24 کے قریب عالمی مشاہیر شخصیات غزہ کے دورے پر آئیں گی۔