
اسرائیلی حملے کے خطرات کے جلو میں امدادی قافلے غزہ کی جانب رواں دواں
بدھ-5-اکتوبر-2016
بین الاقوامی خواتین سیاسی اور سماجی کارکنوں کی کوششوں سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے بھیجے گئے دو امدادی بحری جہاز اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں مگر جیسے جیسے وہ غزہ کی طرف بڑھ رہے ہیں صہیونی فوج کی طرف سے حملے کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اگر اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی جہازوں کو روکا نہ گیا تو وہ آج بدھ کی شام یا کل صبح تک غزہ کے ساحل پر لنگر انداز ہو جائیں گے۔