پنج شنبه 01/می/2025

غزہ

غزہ :سرنگ میں حادثے کے دوران القسام کارکن کی شہادت

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پرایک سرنگ میں کام کے دوران حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہوگیا۔

غزہ میں فلسطینی رصدگاہ پر اسرائیلی توپخانے سے شدید گولہ باری

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک رصدگاہ پر توپخانے سے شدید گولہ باری کی ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے گرد یہودی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے ہیں جس کے بعد یہودی آباد کار زیرزمین بنکروں میں چلے گئے ہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مصر دوبارہ قائدانہ کردار ادا کرے: حماس

مصری حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مسلسل ایک ہفتے تک کھلا رکھنے پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے قاہرہ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حماس نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنا قایدانہ کردار دوبارہ ادا کرے۔

غزہ :سرنگ میں حادثے کے دوران حماس کا کارکن شہید

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ میں کام کے دوران حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہو گیا۔

مصر کے ہاں زیرحراست سات فلسطینی حجاج کرام کو رہا کردیا گیا

مصری حکام نے چند روز قبل سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد فلسطین واپس لوٹتے ہوئے گرفتار کیے گئے سات فلسطین حجاج کرام کو رہا کردیا ہے۔

غزہ کا مسلسل محاصرہ جنگ کا موجب بن سکتا ہے:یو این

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا اسرائیل کی طرف سے مسلسل محاصرہ کسی بڑی کشیدگی اور جنگ کا موجب بن سکتا ہے۔

مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ چار روز کے لیے کھول دی

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے کل بدھ کو غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو اگلے چار روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ : قتل کے دو مجرموں کو سزائے موت کاحکم

فلسطین کی ایک عدالت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دوہرے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

دنیا بھر کی 80 تنظیموں کا غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کے خطرے پرانتباہ

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال اور اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے تعطل کے باعث ہزاروں افراد سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیاں برقرار اور تعمیر اور بحالی کا عمل بدستور تعطل کا شکار رہا تو اس کے سنگین نتائج رونما ہوں گے اور غزہ میں انسانی المیہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایک ماہ میں قرآن حفظ کرنے والا ’ننھا عبدالعزیز الرنتیسی‘

ویسے تو دنیا بھرمیں لاکھوں کی تعداد میں بچے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں مگر کتاب اللہ کو مکمل طور پریاد کرنے کے لیے بعض اوقات کئی کئی سال لگ جاتے ہیں۔ فلسطین کا ایک ننھا مجاھد ، قاری اور حافظ ایسا بھی ہے جس نے صرف ایک ماہ کے دوران پورا قرآن مجید حفظ کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔