جمعه 02/می/2025

غزہ

غزہ :اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کے لیے 135 میٹر طویل ’دیوار یکجہتی‘

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری جسمانی طور پر معذور ہیں۔ ان معذوروں سے ہمدردی اور یکجہتی کے لیے وسطی غزہ میں 135 میٹر طویل ایک دیوار مختص کی گئی جس پر30 آرٹیسٹوں اور خاکہ سازوں نے معذوروں یکجہتی کے لیے خاکے بنانا شروع کیے ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں مسمار سکول کا غزہ میں دو سال بعد افتتاح

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جولائی 2014ء کو صہیونی فوج کے حملے میں مسمار ہونے والے ’صدیقۃ الاطفال‘ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اسکول کی تعمیر فلسطینی محکمہ تعلیم اور بچوں کے عالمی ادارے ’یونیسیف‘ کے اشتراک سے کی گئی ہے۔

غزہ:معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے عالمی تعاون سے’ویژن2020‘ کا آغاز!

عالمی امدادی اداروں کے تعاون سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ’ویژن 2020‘ کے عنوان سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد غزہ کی پٹی میں شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور بے روزگار شہریوں کو معقول روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

غزہ میں منشیات فروش کو پانچ سال قید کی سزا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث ایک مقامی شخص کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا:اسٹیٹ کنٹرولر

اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014ء میں جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران داخلی محاذ کو جنگ کے لیے تیارنہیں کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا داخلی محاذ اس وقت بھی کسی نئی میزائل جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر غزہ پرحملہ کیا جاتا ہے تو جواب میں فلسطینیوں کے راکٹ حملے یہودی آباد کاروں کے لیے مہلک اور خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد پر پابندی لگا دی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ہر ہفتے نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول میں آمد پر پابندی عاید کردی ہے۔

فلسطین میں یرغمال اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کی کوششوں میں پیش رفت

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس پیش رفت کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کے قریب اور جزیرہ النقب میں اچانک جنگی مشقیں

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل منگل کی صبح جنوبی فلسطین میں واقع جزیرہ نما النقب کے مغرب اور غزہ کی پٹی میں فوج کے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔

غزہ: تربیت مشق کے دوران دستی بم پھٹنے سے القسام کارکن شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جبالیا کے مقام پر گذشتہ روز جہادی تربیت کے دوران ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کارکن کے جام شہادت نوش کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

غزہ: ہر دس منٹ بعد ایک بچے کی پیدائش!

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام شعبہ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اوسطا ہر 10 منٹ کے بعد ایک بچہ جنم لے رہاہے۔ یومیہ 156 اور ماہانہ ساڑھے چار ہزار سے زاید بچے پیدا ہو رہے ہیں۔