جمعه 02/می/2025

غزہ

غزہ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، رات کو روشنی کے گولوں سےعلاقہ جل اُٹھا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی اور رات کے وقت مسلسل روشنی کے گولے چھوڑے جاتے رہے جس کے نتیجے میں نہ صرف علاقہ روشن ہو گیا بلکہ شہری خوف کا شکار ہو گئے۔

غزہ میں سمندر میں ڈوب کر شہید ہونے والے فلسطینی کی غائبانہ نماز جنازہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں ماہی گیری کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینی محمد احمد الھسی کی غائبانہ نماز جناز ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

مصر کے سرکاری اخبار کا غزہ کے ساتھ آزادنہ تجارت کا مطالبہ

مصرمیں حکومت کے مقرب کثیرالاشاعت عربی اخبار ’الاھرام‘ نے حکومت پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر عاید پابندیاں اٹھانے پر زور دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ غزہ مصر کے لیے معاشی خزانہ اور تزویراتی اہمیت کے اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ قاہرہ کو غزہ کو کسی صورت میں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

القسام نے غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوجی کی ویڈیو جاری کر دی

فلسطینی تنظیم ’اسلامی تحریک مزاحمت‘ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے سنہ 2014ء میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کی دو تصویری فوٹیجز جاری ہیں جن میں صہیونی فوج کو زندہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے دو ملین افراد بجلی کی سہولت سے محروم

اسرائیل کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے دو ملین شہری بجلی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ غزہ میں الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں دن کے وقت 70 فی صد اور رات کو 75 فی صد بجلی کی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

حماس اور مصر میں رابطے جلد بحال ہوں گے: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی شعبے سینیر رکن اور جماعت کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ حماس اور مصر کے درمیان جلد مذاکرات شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ قاہرہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کو سہولیات کی فراہمی پر پوری قوم مصری حکومت کی شکر گذار ہے اور ہم مصری اقدامات کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔

غزہ بے روزگاری میں دنیا بھر میں پہلے نمبرپر:عالمی بنک

عالمی بنک کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال [2016] کی تیسری ششماہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 43.2 فی صد رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ بے روزگاری کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

’غزہ پربارود کی بارش، اہالیان غزہ کے زخم 8 سال بعد بھی مندمل نہ ہوسکے‘

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2008ء کے آخر میں مسلط کی گئی جارحیت کو 8 سال گذر جانے کے باوجود مظلوم فلسطینی عوام کے زخم اب بھی تازہ ہیں۔

اسرائیلی اور مصری پابندیاں، غزہ کے شہری عمرہ کی ادائی سے مسلسل محروم

فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل اور مصر کی طرف سےعاید اقتصادی اور سفری پابندیوں کے نتیجے میں جہاں مقامی فلسطینی شہریوں کو دیگر شعبوں میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں غزہ کے شہری عمرہ کی ادائی سے بھی مسلسل محروم ہیں۔

مصری فوج کی فائرنگ سے غزہ کی سمندری حدود میں فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے رفح میں سمندر میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی شہریوں پر مصری فوج کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔