جمعه 02/می/2025

غزہ

اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں حماس کے مراکز پر توپخانے سے گولہ باری

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے متعدد مقامات پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوج کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ارون شاؤل کے اہل خانہ نے ملٹری پراسیکیوٹر کو ایک درخواست دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شاؤل کی موت سے متعلق اعلان کی دوبارہ تحقیقات کرے اور یہ بتائے کہ آیا ان کا بیٹا زندہ ہے یا نہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید غزہ کے دو تاجروں کی رہائی

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک ہفتہ قبل غزہ سے مغربی کنارے داخل ہوتے وقت حراست میں لیے گئے دو فلسطینی تاجروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینی فصلیں نذرآتش کر دیں

فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی فورسز نے مشرقی غزہ کے سرحدی علاقے میں فلسطینی شہریوں کی فصلات پر کیڑے ماڑ اسپرے کرنے کے بعد انہیں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں فصلیں جل کر راکھ بن گئیں۔

غزہ میں سرنگ حادثے میں القسام کارکن شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک رکن سرنگ کے حادثے میں جام شہادت نوش کرگئے۔

قطر کی امدادی گیس اور تیل جمعہ کو غزہ پہنچے گا: فلسطینی حکام

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سالم بارڈر سے جمعہ کے روز قطری تیل اور گیس کی امداد لانے کی اجازت دے دی ہے۔

’ام الحیران‘ قصبے کے مکینوں سے یکجہتی، غزہ میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری اور نہتے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف فلسطین بھر میں شدید احتجاج جاری ہے۔

تمام سرکاری محکموں کا کنٹرول حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اگر حکومت غزہ کی پٹی کےعوام کے مسائل ذمہ داری کے ساتھ حل کرنے کی یقین دہانی کرائے تو حماس غزہ میں تمام سرکاری محکموں کا کنٹرول مکمل طور پرحکومت کو دینے پر تیار ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت تمام قومی قوتوں کو اس بات پر گواہ بناتے ہوئے ان کی موجودگی میں سرکاری محکموں کا کنٹرول وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی کابینہ کو سپرد کرنے کو تیار ہے۔

غزہ کے نمازی مسلسل پانچواں جمعہ قبلہ اول میں ادا کرنے سے محروم

صہیونی فوج کی طرف سے عاید بلا جواز پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے شہری مسلسل پانچواں جمعہ قبلہ اول میں ادا کرنے سے محروم رہے۔

پانچ فلسطینیوں کی اسیری کے نئے سالوں کا آغاز

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید پانچ فلسطینی اسیران کی اسیری کے نئے سالوں کا آغاز ہوا ہے۔ اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہونے والے فلسطینیوں میں غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل ہیں۔