جمعه 02/می/2025

غزہ

فلسطینی محکمہ زکواۃ کی جانب سے غزہ میں 11ملین ڈالر کی امداد تقسیم

فلسطینی محکمہ زکواۃ و اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ زکواۃ نے گذشتہ برس غزہ کی پٹی میں غریب اور مستحق خاندانوں کی کفالت کے لیے گیارہ ملین ڈالر کی امداد تقسیم کی ہے۔

غزہ کے 49 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید پیاروں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 49 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’رامون‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

بجلی کی عدم دستیابی پرغزہ میں’آگ سے حجامت‘!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام اسرائیلی ریاست کی جانب سےگیارہ سال سے مسلسل معاشی پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں فلسطینی اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت اور لاپراہی بھی ضرب المثل اورمصر کی طرف سے بھی غزہ کے عوام کےساتھ انتقامی پالیسی روا رکھی گئی ہے۔ ان تمام مسائل نے غزہ کے عوام کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کیا ہے۔ معاشی بحران کا ایک پہلو توانائی بحران یعنی بجلی کی شدید قلت کی شکل میں بھی سامنے آیا ہے۔

اسرائیل نے بند کھول دیے، مشرقی غزہ کے کئی دیہات زیرآب، فصلیں تباہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کےقریب بنے پانی کے چھوٹے ڈیموں کا منہ کھول دیا جس کے نتیجے میں غزہ کے سرحدی علاقے الشجاعیہ سمیت کئی دیہات زیرآب آگئے اور پانی کے ریلوں نے فلسطینی شہریوں کی فصلات اور باغات تباہ کر دیے۔

غزہ میں انسانی بحران کا ذمہ دار اسرائیل ہے:یو این مندوب

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن’اونروا‘ کے چیئرمین نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں موجود انسانی بحران کی اصل وجہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرہ ہے۔

رفح گذرگاہ چار روز کھلنے کے بعد دوبارہ بند، فلسطینی مسافر پریشان

مصر کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ چار روز کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی مسافروں کو مسلسل پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کے گرد وسیع پیمانے پر مشقیں جاری

قابض صہیونی فوج کی اتوار کے روز سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے گرد ہفت روزہ فوجی مشقیں شروع جاری ہیں۔ ان مشقوں میں اسرائیلی فوج کے بری اور فضائی دستے حصہ لے رہے ہیں۔اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے اطراف میں جاری فوجی مشقوں میں صہیونی ریاست کے داخلی محاذ کے گروپ بھی شرکت کررہے ہیں۔ ان جنگی مشقوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوجیوں کو تیار کیاجائے گا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گرد شروع ہونے والی فوجی مشقیں پہلے سے تیار کردہ پلان کا حصہ ہیں اوران مشقوں کا مقصد فوج کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں کے دوران فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرحدی دراندازی سے نمٹنے کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں جہاں اسرائیلی فوج آج جنگی مشقیں کررہی ہے، سنہ 2014ء کی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے دیسی ساختہ راکٹوں کے حملوں کانشانہ بن چکی ہے۔ ان راکٹوں میں نمایاں ترین نام’گراڈ’ راکٹ کا ہے جو غزہ کےاطراف میں 40

اسرائیلی فوج کی غزہ کے گرد ایک ہفتہ کے لیے مشقوں کا آغاز

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے گرد آج سے ایک ہفتے کے لیے فوجی مشقیں شروع ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں اسرائیلی فوج کے بری اور فضائی دستے حصہ لیں گے۔

اسماعیل ھنیہ پانچ ماہ پر محیط غیرملکی دورے کے بعد غزہ واپس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اپنے طویل بیرونی دورے کے بعد گذشتہ روز واپس غزہ پہنچ گئے ہیں۔ اپنے بیرونی دورے کا آغاز انہوں نے سعودی عرب سے کیا جہاں حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے اپنا زیادہ وقت دوحہ میں گذرا جہاں ان دنوں حماس کی جلا وطن قیادت قیام پذیر ہے۔

چالیس روز بعد کل سے رفح گذرگاہ تین دن کے لیے کھولنے کا اعلان

فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ کو آئندہ ہفتے دو طرفہ آمد و رفت کے لیے تین روز تک کھلا رکھا جائے گا۔