جمعه 02/می/2025

غزہ

حملے کی حماقت کی تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت اس بات کا اشارہ ہےکہ دشمن غزہ پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاری کررہاہے۔ بیان میں القسام نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے فوج داخل کی تو غزہ کو اس کا قبرستان بنا دیں گے۔

غزہ پرعالمی فوج کی تعیناتی کی تجویز فلسطینیوں کے خلاف سازش ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی اس تجویزکو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ غزہ کی پٹی کو عالمی امن فوج کے حوالے کرنے کے حامی ہیں۔ اگرچہ بعد ازاں انہوں نے اپنی اس تجویز سے انکار کردیا تھا۔

غزہ پرحملہ اسرائیل کی بدترین حماقت ہوگی:واصف عریقات

فلسطین کے عسکری امور کے تجزیہ نگار جنرل واصف عریقات نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کسی نئی جنگ مسلط کیے جانے کے امکانات، خدشات اور جنگ نہ ہونے کے امکانات پرمبنی تفصیلی انٹرویو دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق تین جنگجوں میں شکست فاش کے بعد ایک اور جنگ مسلط کیے جانے کی حماقت کا امکان کم ہے۔

غزہ پرحملہ اسرائیل کی بدترین حماقت ہوگی:واصف عریقات

فلسطین کے عسکری امور کے تجزیہ نگار جنرل واصف عریقات نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کسی نئی جنگ مسلط کیے جانے کے امکانات، خدشات اور جنگ نہ ہونے کے امکانات پرمبنی تفصیلی انٹرویو دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق تین جنگجوں میں شکست فاش کے بعد ایک اور جنگ مسلط کیے جانے کی حماقت کا امکان کم ہے۔

’غزہ کے دوست ممالک پر تنقید اسرائیلی محاصرے کو طول دینے کی کوشش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے حوالے سے دوست ممالک بالخصوص ترکی اور قطر کے کردار پربلا جواز تنقید پر تحریک فتح کےموقف کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک فتح کی قیادت کی طرف سے ترکی اور قطر کے غزہ بارے موقف پر انگلی اٹھانا اور غزہ کے معاون ممالک کو تنقید کا نشانہ بنانا دو ملین آبادی پر مسلط صہیونی ناکہ بندی کو طول دینا ہے۔

محصورین غزہ کے لیے قطرکی جانب سے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ برادر ملک قطر نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے اور محصورین غزہ کے دیگر مسائل کے حل میں تعاون کرتے ہوئے مزید ایک سو ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کا غزہ میں ایک بڑے اسپتال کے قیام پر غور

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والے بجلی بے بحران کے دیر پا حل کے لیے علاقائی قوتیں متحرک ہوگئی ہیں۔ خلیجی ریاست قطر اور فلسطینی حکومت کےدرمیان کل اتوار کو غزہ میں بجلی کے بحران کے حل کے سلسلے میں مذاکرات ہوں گے۔

غزہ کے اسپتالوں کو ’اینستھیزیا گیس‘ سپلائی کرنے کی اسرائیلی اجازت

قابض اسرائیلی انتظامیہ نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کو ’اینستھیزیا‘ کے لیے ‘نیٹروز‘ نامی گیس کی سپلائی بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسرائیلی حکام نے ایک ماہ قبل اس گیس کی غزہ کو سپلائی روک دی تھی جس کے بعد اس کی سپلائی بحال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید، پانچ زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح رفح کےمقام پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے 19 فضائی حملے، بدلہ لیں گے حماس

سوموارکی شام اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر یکے بعد دیگرے 19 فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔