جمعه 02/می/2025

غزہ

غزہ وزارت تعلیم نے ‘اونروا’ کی نصابی تبدیلیاں مسترد کر دیں

فلسطینی وزارت تعلیم نے اقوامِ متحدہ کی بہبود مہاجرین کی ایجنسی برائے ورکس اینڈ ریلیف "اونروا" کی جانب سے تعلیمی نصاب میں کی جانے والی تبدیلیوں کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا ہے۔

رام اللہ اتھارٹی نےغزہ کے عوام پر معاشی بم گرادیا

فلسطینی اتھارٹی کی زیرانتظام نام نہاد قومی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اچانک تیس سے 40 فی صد کمی کا اعلان کرکے محصورین غزہ پر ایک نیا معاشی بم گرادیا ہے۔

غزہ: جنگی جرائم بے نقاب کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی اسرائیلی سازش

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ بڑے منظم انداز میں محققین کو غزہ کی پٹی میں جانے سے روک رہا ہے تا کہ وہ غزہ میں صہیونی ریاست کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا پردہ چاک نہ کیا جا سکے۔

اسرائیلی فوجی افسران کا غزہ میں قید فوجیوں کی بازیابی کا مطالبہ

اسرائیلی فوج کے سینیر افسران نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ایک پٹیشن ارسال کی ہے جس میں حکومت پر زور دیا گیا ہے وہ غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے زندہ یا مردہ فوجیوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

غزہ کے ڈاکٹروں کی القدس میں خدمات انجام دینے پر پابندی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ صہیونی انٹیلی جنس ادارے ’شاباک‘ نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے بیت المقدس میں خدمات انجام دینے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

غزہ کو تنہا کرنے کے لیے مصنوعی جزیرے کی اسرائیلی سازش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی ریاست کے ایک انتہائی خطرناک منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے اور بتایا ہے کہ صہیونی ریاست غزہ کو فلسطین سے الگ تھلگ کرنے کے لیے ایک مصنوعی جزیرے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

عرب ممالک سے غزہ نقل مکانی کرنے والے فلسطینی بدترین غربت کا شکار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے والے فلسطینی شہری بدترین غربت کا سامنا کررہے ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کی حیثیت سے کیمپوں میں رہنے والے 59 فی صد فلسطینی غربت کا شکار ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بہ مشکل 22 فی صد فلسطینی خاندانوں کے پاس دو ماہ کی خوراک کا انتظام ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ فائرنگ، دو فلسطینی شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

زخمی فلسطینی 14 سال موت وحیات کی کشمکش کےبعد شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2003ء میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان چودہ سال زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔

انتخابات میں غزہ کو نظرانداز کرنا قوم اور جمہوریت سے دشمنی ہے: حماس

فلسطینی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں 13 مئی2017ء کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی اور غزہ کی پٹی کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی قوم اور جمہوریت سے دشمنی قرار دیا ہے۔