جمعه 02/می/2025

غزہ

بجلی کے بحران سے غزہ کے اسپتالوں میں امراض کی تشخیص متاثر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن ختم ہونے کے بعد بجلی کے سنگین بحران نے اسپتال انتظامیہ اور مریضوں کو نئی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

غزہ کے انسداد ناکہ بندی کی 22 اپریل سے عالمی سرگرمیوں کا اعلان

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم عالمی مہم نے 22 اپریل سے ناکہ بندی کے خلاف سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ میں سرنگ حادثے کے نتیجے میں القسام کارکن شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ میں کام کرتے ہوئے حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہوگیا۔

غزہ میں سرنگ بیٹھنے سےقسامی مجاہد شہید ہو گیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک جانباز پیر کی صبح مشرقی غزہ کے التفاح علاقے میں زیر زمین سرنگ بیٹھ جانے سے جام شہادت نوش کر گیا۔

’فتح‘ غزہ کے عوام یا اسرائیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح پر زور دیا ہے کہ وہ صدر محمود عباس کو غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رکھیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک فتح کی سینٹرل کونسل کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ صہیونی ریاست کے ساتھ ہے یا غزہ کے عوام کے ساتھ ہے۔ غزہ کی پٹی کے محاصرے میں اسرائیل کا ساتھ دینا فلسطینی قوم کے ساتھ بد دیانتی کا مظاہرہ کرنے کے مترادف ہے۔

غزہ میں زخمی اسرائیلی فوجی افسر ویتنام میں ہلاک

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اپنی ٹانگ کھو دینے والا سابق فوجی افسر ویت نام میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔

فلسطینی اتھارٹی غزہ کی اجتماعی سزا کے نتائج سامنے رکھے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کےعوام پر معاشی بحران مسلط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے رام اللہ اتھارٹٰی کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ کے دو ملین عوام کو اجتماعی سزا دینے کے خطرناک نتائج کو سامنے رکھے۔

فلسطینی’یوم اسیران‘ پرطویل ترین ، ریکارڈ ساز نشریات کا اعلان

فلسطین میں کل 17 اپریل کو ملک بھر میں ’یوم اسیران‘ کی مناسبت سے ذرائع ابلاغ نے بھرپور طریقے سے یوم اسیران کو کوریج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ’اسیران میڈیا سینٹر‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر کے منتظمین رواں سال اسیران کے ساتھ یکجہتی اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے طویل ترین دورانیے کی ریڈیو نشریات پیش کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

محمود عباس کی سازشوں کے خلاف غزہ میں وسیع پیمانے پر احتجاج

فلسطینی صدر محمود عباس کی انتقامی پالیسیوں سے نالا غزہ کے عوام نے بڑے پیمانے پر آحتجاجی مظاہرے شروع کیے ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی اپیل پر فلسطینی اتھارٹی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف غزہ کے تمام اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کے خلاف شدید نعرےبازی کے ساتھ ساتھ صدر عباس کے پتلے بھی نذرآتش کیے گئے۔

محمود عباس کے نو رتن کی غزہ کے خلاف ’غیرمسبوق‘اشتعال انگیزی

فلسطینی اتھارٹی کےایک سینیر عہدیدار اور نام نہاد فلسطینی چیف جسٹس نے غزہ کی پٹی کے محصورین کے مصائب کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ کے خلاف زہر آلود بیانات دیے ہیں۔