پنج شنبه 01/می/2025

غزہ

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی میں شدید بمباری

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر شدید بمباری کی جس کےنتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی آبادی 22 لاکھ 50 ہزار ہوگئی

فلسطینی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں سال 2020ء کے آخر تک فلسطینی آبادی 22 لاکھ 54 ہزار سے زاید ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سال 2020ء کے دوران فلسطینی ماہی گیروں پر 320 حملے

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں ماہی گیر یونین کی طف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہی گیروں کے حقوق کی سر عام پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ برس روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں پر حملے کیے جاتے رہے۔ گذشتہ برس اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق پر حملوں کے 320 واقعات رونما ہوئے۔

غزہ میں بے روزگار افراد کے لیے 1450 نوکریوں کا اعلان

فلسطینی وزارت برائے لیبر نے غزہ کی پٹی میں بے روزگار افرادکے لیے ایک بڑا اعلان کیا ہے جس میں رواں سال کے دوران سرکاری اداروں بالخصوص وزارت صحت میں 1450 نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چھ ماہ کے دوران جامع انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت چھ ماہ کے اندر اندر فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کرانے اور ان میں حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

کرونا وبا: غزہ میں دو ہفتوں کے لئے اسکول اور مساجد کھولنے کا فیصلہ

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں میں دو ہفتے کے دوران نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں محکمہ اطلاعات کے انچارج سلامہ معروف نے بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسکول اور مساجد کو کھول دیا جائے گا۔

سال 2020ء میں غزہ سے اسرائیلی فوج نے 76 فلسطینی گرفتار کیے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 76 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل ہیں۔

ایک بہادر فلسطینی مجاھد نزار ریان کی شہادت کے 12 سال

یکم جنوری فلسطین کے ایک عظیم سپوت، بہادر اور نہ ڈر سپاہی اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل لیڈر نزار ریان کی شہادت کا دن ہے۔ نزار ریان معرکہ فرقان میں جام شہادت نوش کر گئے۔ یکم جنوری 2009ء کو نزار ریان کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ان کے گھر پر بمباری سے نشانہ بنایا۔ وہ اپنے گھر میں اپنی چاروں بیگمات کے ساتھ موجود تھے۔

غزہ میں کرونا وبا سے بچائو کے لیے دو روزہ لاک ڈائون

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کل جمعہ اورآج ہفتے کے روز تمام اضلاع میں مکمل لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔

غزہ پر جارحیت مسلط کرنے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی طرف سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔