شنبه 03/می/2025

غزہ

مشکلات کے باوجود قطر کی غزہ کے لیے مالی امداد

خلیجی ملکوں کی طرف سے قطرپر معاشی پابندیاں عاید کرنے کی تمام ترکوششوں اور دوحہ کا اقتصادی محاصرہ کرنے کے باوجود قطری حکومت نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محصورین غزہ کی امداد جاری رکھی ہوئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر اسرائیل نے غزہ کی بجلی کمی کر دی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ نے گذشتہ شب ہونے والے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پرعمل درآمد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو ترسیل کردہ بجلی کی مقدار میں کمی کردی ہے۔

غزہ میں شہری کی شہادت، شہداء انتفاضہ کی تعداد 319 ہو گئی

فلسطینی تھنک ٹینک ’القدس اسٹڈی سینٹر‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت کے بعد شہداء انتفاضہ کی تعداد 319 ہوگئی ہے۔

غزہ کی مسجد عمری جس سے مسجد اقصیٰ کی خوشبوآئے!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بڑی بڑی مساجد ہیں جن میں ایک ’مسجد العمری‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ ویسے تو پورا سال اس مسجد میں پانچوں نمازوں میں بڑی تعداد میں نمازی اللہ کے سامنے حاضری دینے آتے ہیں مگر ماہ صیام کے موقع پر اس مسجد میں ہرعمر اور ہرطبقے کے فلسطینی نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

غزہ میں شہید جامع مسجد الفاروق قطر کے تعاون سے دوبارہ تعمیر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع جامع مسجد عمر الفاروق کی تعمیر نو قطر کے تعاون سے دوبارہ مکمل کرلی گئی ہے۔ مسجد عمر الفاروق کو سنہ 2014ء میں اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی سپلائی مزید کم کر دی، حماس کا انتباہ

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی کے لیے بجلی کی سپلائی کم کرنے کے اعلان پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

’غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے قطر نے جامع پلان تیار کر لیا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر نے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش انسانی بحران کے حل کے لیے ایک جامع اور ہمہ جہت پروگرام تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر کے تعاون سے غزہ کےعوام کو گذشتہ دس سال سے درپیش محاصرے کے عذاب سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

’غزہ میں بجلی کے بریک ڈاؤن بدترین انسانی بحران کا موجب‘

اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے نتیجے میں بدترین انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔ انہوں نےعالمی برادری سے غزہ میں بجلی کے بحران اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں یتیموں، معذوروں کا ’او آئی سی’ کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سیکڑوں یتیم بچوں، غریب و نادار شہریوں، معذوروں اور بیواؤں نے اسلامی تعاون تنظیم کا ’او آئی سی‘ کا بند دفتر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں خوراک کی قلت کا ذمہ دار اسرائیل ہے: این جی اوز

فلسطین میں شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں [این جی اوز] نے غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کی تمام ذمہ اسرائیل پرعاید کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے اہالیان غزہ کے خلاف اختیار کردہ انتقامی پالیسیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔