شنبه 03/می/2025

غزہ

جنگ مسلط کی تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل اس کےنتائج کو فراموش نہ کرے۔

’عید الفطر سے قبل رفح گذرگاہ کے کھلنے کا امکان نہیں‘

فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ مصر اور غزہ کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی رفح گذرگاہ کے عید الفطرسے قبل کھولے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

مصر کی غزہ کو ایک ملین لیٹر خام ایندھن فراہم کرنے کی اجازت

مصری حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو ماہ سے بند بجلی گھر کوچالو کرنے کے لیےایک ملین لیٹر خام تیل فراہم کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد ایندھن سے لدے ٹرک رفح گذرگاہ کے راستے غزہ داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

غزہ کی ناکہ بندی میں مزید سختی سے انسان المیہ رونما ہونے کا خدشہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سمیت غزہ کے علاقے کومحاصرے میں رکھنے والے عناصر کےخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں معاشی پابندیوں کے نتیجے میں بدترین انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی انسانی حقوق گروپوں کا غزہ کی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لے کام کرنے والی 15 تنظیموں کی طرف سے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ غزہ کی روکی گئی بجلی بحال کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی بجلی کی بندش انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

غزہ کے 1500 مریضوں کی غرب اردن منتقلی کی درخواستیں مسترد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت نے حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت وزارت صحت نے غزہ کے 1500 مریضوں کی غزہ سے باہر دوسرے علاقوں کے اسپتالوں میں علاج کے لیے سفری کی اجازت سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

غزہ میں زیرتعمیر مسجد کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک زیرتعمیر مسجد کی چھت گرنے سے وہاں پر موجود کم سے کم تین افراد زخمی ہو گئے۔

محمود عباس کا غزہ کو باغی علاقہ قرار دینے پرغور

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ مفاہمت کے موڈ میں نہیں ہیں اور وہ کسی بھی وقت غزہ کے علاقے کو’باغی علاقہ‘ قرار دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کا غزہ میں بجلی کے بحران کے مضمرات پرانتباہ

اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے سنگین بحران اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی المیے کے خدشات پر خبردار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کا قطر کے ساتھ یکجہتی مارچ

چار عرب ملکوں کی طرف سے خلیجی ریاست قطر کے بائیکاٹ کے خلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ می پٹی میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بائیکاٹ کے خلاف سیکڑوں خواتین اور بچوں نے مارچ کیا۔