شنبه 03/می/2025

غزہ

’رام اللہ حکومت غزہ میں مریضوں کی اموات کی ذمہ دار ہے‘

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں رام اللہ اتھارٹی اور صدر عباس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باعث مریضوں کی بڑھتی اموات پر سیاسی اور عوامی حلقوں نےاتھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مصر اور غزہ کے درمیان بفر زون کے قیام پر کام جاری

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد پر غیرقانونی آمد و رفت روکنے کے لیے فلسطینی انتظامیہ نے ’بفرزون‘ کےقیام پر کام شروع کر دیا ہے۔

مسلمان اسرائیل کے مقابلے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے خلیجی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی اختلافات ختم کرتے ہوئے اپنی توانائی ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے مشترکہ دشمن اسرائیل کے خلاف استعمال کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین پوری مسلم امہ کا مرکزی مسئلہ ہے۔ اس کے حل اور صہیونی ریاست کے جبرو استبداد کے خلاف عرب دنیا اور مسلم امہ کوسیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا۔

’غزہ میں مریضوں کی اموات کے ذمہ دار محمود عباس ہیں‘

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں بالخصوص شیر خوار بچوں کی بڑھتی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اموات کا ذمہ دار محمود عباس کو قرار دیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کا فضائی اور زمینی حملہ

اسرائیلی فوج نے منگل کو صبح سویرے غزہ میں متعدد مقامات پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں جن میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکی پابندی سے غزہ کے عوام کی مدد جاری رکھے گا:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد پابندی کے ساتھ جاری رکھے گا۔

ریڈ کراس کے تعاون سے 55 فلسطینیوں کی اسیر اقارب سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 55 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی جیل’نفحہ‘ میں قید اپنے 36 قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

غزہ میں توانائی بحران حماس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی سازش

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کو بڑھاوا دے رہے ہیں تاکہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکے۔

ترک امدادی ادارے کی غزہ میں عید تحائف ،کپڑوں اور فطرانہ کی تقسیم

فلسطینی قوم سے یکجہتی کرنے والے ترک امدادی ادارے’فیدار‘ نے غزہ کی پٹی میں غریب اور یتیم بچوں میں عید اور کپڑے تقسیم کیے۔

بجلی بحران کے حل میں معاونت، غزہ کو 7 لاکھ لیٹر ڈیزل کی فراہمی

مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں معاونت کے لیے سات لاکھ خام ڈیزل سے لدے آئل ٹینکر غزہ داخل ہوگئے ہیں۔