شنبه 03/می/2025

غزہ

حجاج کرام کی واپسی،رفح گذرگاہ چار روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ

مصری حکام نے فلسطینی بارڈر حکام کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گذرگاہ کو سوموار سے جمعرات تک مسلسل چار روز تک کھول دیا گیا ہے۔

فلسطین میں 90 ہزار افراد ناخواندہ ہیں

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 15 سال کی عمر سے زاید کے 90 ہزار افراد ناخواندہ ہیں جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے۔

غزہ کی پٹی کی امداد جاری ہے اور جاری رہے گی: قطر

قطر کی حکومت نے کہا ہے کہ دوحہ کی جانب سے محصورین غزہ کی امداد جاری ہے اور آئندہ بھی اسے بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات کرت ہوئے کی۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ سے اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں اور بلڈورز اندر داخل ہوئے۔

غزہ کا علاقہ بدترین انسانی بحران سے گذر رہا ہے: یو این سربراہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے غزہ کی پٹی کی ناکا بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے بدھ کے روز فلسطینیوں کے محاصرہ زدہ علاقے کا دورہ کیا ہے اور اس کو دنیا کا ڈرامائی انسانی بحران قرار دیا ہے۔

غزہ کے 72 جوڑوں کی شادی میں حماس کی 72 ہزار ڈالرکی امداد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اجتماعی شادی کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نئے جوڑوں کو شادی میں معاونت کے لیے فی کس 1000 ہزار ڈالر کی امداد فرہم کی۔

غزہ کے بحران اورننھے فلسطینی سائنسدانوں کے کارنامے!

فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی کو بحرانوں کا علاقہ کہا جاتا ہے۔ جنگوں کے بحران، صحت کے بحران، پانی کا بحران، بجلی کا بحرا، مہنگائی کا بحران، بے روزگاری کا بحران اور ان گنت دوسرے بحران وہاں کے مکینوں کا مقدر ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ کی پٹی کا پہلا دورہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس آج بدھ کی صبح مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کے دوران جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قیادت سنھبالنے کے بعد یہ ان کا غزہ کا پہلا دورہ ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یو این سیکرٹری جنرل کے دورے کا خیر مقدم کیا ہے۔

غزہ کے 15 مریض فلسطینی اتھارٹی کے انتقام کی بھینٹ چڑھ گئے

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عاید فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے 15 مریض طبی سہولیات سے محرومی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسرائیلی جنگی مجرموں کا غزہ میں علامتی ٹرائل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے زیرانتظام ایک فرضی عدالت میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث صہیونیوں کا علامتی ٹرائل کیا گیا۔