چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ

مغوی اسرائیلی فوجی کی ماں کے نیتن یاھو اور گینٹز پر سنگین الزامات

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ھدار گولڈن کی ماں نے ایک بار پھر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع بینی گینٹز پر شدید تنقید کی ہے۔

غزہ: مجاھدین نے اسرائیلی جاسوسی ڈرون قبضے میں لے لیا

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک چھوٹا جاسوس ڈرون طیارہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

قطر کی غزہ کے لیے 30 کروڑ 60 لاکھ کا امدادی پیکج، ھنیہ کا اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے سال 2021ء کے دوران 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کے اعلان پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

فوجیوں کی رہائی سے قبل غزہ کو کرونا ویکسین کی فراہمی روکنے پرغور

اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لاکھوں محصورین کو ایک بار پھر بلیک میل کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کیا ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں غزہ کے علاقے میں کرونا ویکسین کی فراہمی روکنے اور دیگر طبی آلات کی فراہمی پرپابندی لگانے پر غور کیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر شمالی بیت لاھیا میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

غزہ کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی ختم

فلسطین میں کرونا کی وبا کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر ڈیڑھ ماہ قبل لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ کل جمعہ کو غزہ کی تمام جامع مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

غزہ میں کویت کے امدادی اور ترقیاتی پروگرام میں توسیع کی منظوری

فلسطینی حکومت نے کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے تسلسل کے پروگرام کی تجدید کی ہے۔

اسرائیل کا غزہ کی پٹی سے راکٹ حملے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ‌کیا ہے کہ کل منگل کی شام کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا جو 'ناحل عوز' کے مقام پر ایک کھلے میدان میں جا گرا۔

اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے جنوبی غزہ لرز اٹھا!

غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر استعمال تنصیبات پر اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔ سوموار کے روز کی جانے والی بمباری اسرائیل پر غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی زرعی اراضی پر فائرنگ

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب مشرقی علاقے پر واقع زرعی اراضی پر فائرنگ کھول دی۔ اس واقعہ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔