شنبه 03/می/2025

غزہ

اسرائیلی گولہ باری سے غزہ میں القسام مرکز تباہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام کا ایک مرکز تباہ ہو گیا۔

مصالحت قومی پروگرام کی ’کرین‘ ناکام نہیں ہونے دیں گے:السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما اور غزہ کی پٹی میں جماعت کے سیاسی شعبے کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو مفاہمت اور مصالحت کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔ ہمیں ہرصورت میں مفاہمت کے عمل کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مصالحت قومی پروگرام کے لیے’کرین‘ کا درجہ رکھتی ہے اور اس کے نتیجے میں قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

غزہ کی پٹی کی حدود میں اسرائیل کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کا بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

مصرنے غزہ کی سرحد پر بفرزون کا دائرہ 1500 میٹر تک بڑھا دیا

مصر نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اپنے علاقے میں زیرتعمیر بفر زون کا دائرہ 500 میٹر سے بڑھا کر 1500 میٹر کردیا ہے۔

غزہ کے پاور پلانٹ کو گیس سے چلانے کی کوشش کررہے ہیں‘

فلسطینی قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے پاور پلانٹ کو غزہ کے ساحل سے دریافت ہونے والی ’میرین گیس‘ کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اسرائیل انہیں اس مقصد میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

فلسطینیوں میں مفاہمت پر اسرائیل کی طرف سے ملا جلا رد عمل

فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح موومنٹ کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے اور اس کے نتیجے میں قومی حکومت کی تشکیل کے تمام مراحل کو اسرائیل باریک بینی سے دیکھ رہا ہے۔ فلسطینیوں میں مفاہمتی کوششوں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اسرائیل میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

’غزہ کی معیشت کی بہتری کے لیے قومی حکومت کی مدد کریں گے‘

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور ان کے حقوق کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے بھی فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی قومی حکومت کا خیر مقدم کیاہے۔

غزہ کے تمام انتظامی امور مخلوط قومی حکومت کو سپرد

فلسطینی مخلوط حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ نے کل سوموار کے روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران غزہ کے تمام انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔

ما بعد مفاہمت غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے منصوبہ بندی

فلسطینی جماعتوں میں مفاہمت کے بعد غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں متحرک ہوگئی ہیں۔

ربع صدی قید کاٹنے والا القسام رہ نما طویل علالت کے بعد چل بسا

اسرائیلی جیلوں میں 25 سال سے زاید عرصہ قید کاٹنے والے ایک فلسطینی مجاھد اور القسام بریگیڈ کا دیرینہ کارکن اور رہ نما محمد حسان ابو نضال گذشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔